اداریہ

اداریہ
السلام علیکم
خیابان آن لائن ہوگیا،یہ خواب ہم نے ۲۰۰۶ میں دیکھا تھا ،لیکن تعبیر اس کو ۲۰۰۹ میں ملی ،گزشتہ تین برسوں میں ہم نے مستقل مزاجی سے خیابان کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے ،اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے معیارات کے مطابق لانے میں اپنی پوری کوشش کی ہے، خیابان کا پرنٹ ورژن ششماہی ہے ،لیکن خیابان کا آن لائن ورژن مدتی قید سے آزاد ہے ،ہمیں خیابان کے لیے آن لائن آئی ایس ایس این نمبر مل گیا ہے ،یہ خیابان کا اعزاز ہے کہ یہ اردو کا پہلا آن لائن رسالہ ہے جسے یہ نمبر ملا ہو ،اس سلسلے میں ہمیں کافی محنت کرنی پڑی اس لیے کہ آئی ایس ایس این والوں کے پاس اردو آن لائن رسالوں کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا اور پھر انہیں اس کے لیے ایک نیا کھاتا کھولنا پڑا ۔خیابان کے آن لائن آنے سے اردو ادب اور زبان کی تحقیق کو بہت تقویت ملی گی اور اس میں شائع ہونے والے مقالے یونی کوڈ ہیں اس لیے سرقہ کے رجحان کا روک تھام  ممکن ہو سکے گا ۔
خیابان آن لائن لانے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا تعاون ہمیں حاصل رہا ہے ،اور شعبہ اردو اور جامعہ پشاور کی انتظامیہ کی سرپرستی بھی تھی ۔ہماری خواہش ہے کہ ہم اردو کے تحقیقی مقالات کی آن لائن پبلشنگ میں حائل بنیادی مسائل کا حل ڈھونڈیں  کیونکہ مقتدرہ قومی زبان پاکستان جہاں اردو اطلاعیات کا ایک پروجیکٹ کئی سالوں سے کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی اردو اطلاعیات کے لیے کچھ نہیں کرپایا،حکومتی سطح پر کام نہ ہونے کی وجہ سے اردو آن لائن پبلشنگ میں لاتعداد مشکلات حائل ہیں ۔جن کو سنجیدگی سے لینا چاہیے تاکہ اردو کا قاری بھی سہولت کے ساتھ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکے۔
خیابان آن لائن کے لیے ہمیں آپ کے مقالات کا انتظار رہے گا،مقالات ہمیں بذریعہ ای میل ارسال کریں ۔
خیابان کی ویب سائٹ بنانے میں شہزاد احمد نے دن رات ایک کردئیے جس کے لیے خیابان کی انتظامیہ ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔

(ڈاکٹر روبینہ شاہین)
مجلہ خیابانمدیر
شعبہ اردو جامعہ پشاور، صوبہ سرحد، پاکستان
khayaban.uop@gmail.com

اوپر جائیں  |   پرنٹ کیجئےِ
انگریزی ورژن ای میل چیک کریں مرکزی صحفہ پرنٹ پسندیدہ سائٹ بنائیں رابطہ کیجئے www.shahzadahmad.com www.shahzadahmad.com