اداریہ

معززقارئین!             السلام علیکم

تحقیقی مجّلہ "خیابان" ۱۷ واں شمارہ پیش خدمت ہے۔ خیابان کا جدید طرز پر چھپنے والا یہ چوتھا شمارہ ہے۔ اس شمارے کے لیے ہمیں بے شمار مضامین موصول ہوئے صرف ان مضامین کو شمارہ میں شامل کیا گیا ہے جو ہمارے مشاورتی بورڈ کے اراکین نے منظور کیے۔ ضخامت کی وجہ سے کچھ مضامین جو قابل اشاعت ہیں اور اس شمارے میں شائع ہونے سے رہ گئے ہیں وہ بہار ۲۰۰۸ء کے شمارے میں شامل کیے جائیں گے۔
خیابان کو Periodicals Ulrich’s Directory میں شامل کر لیا گیا تھا۔ICI میں شامل ہونے والے اردو کے پہلا تحقیقی مجّلہ کا اعزاز بھی خیابان کو آپ کے تعاون سے حاصل ہوا تھا اور اب اس شمارے سے خیابان اردو کا
پہلا مجلہ ہے جو آن لائن بھی ہوگیا ہے۔  آپ اس ویب ایڈریس پر خیابان آن لائن پڑھ سکتے ہیں۔ www.thekhayaban.com  ہماری کوشش ہے کہ آن لائن خیابان کی اشاعت سہ ماہی کریں۔

یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ اردو کا محقق ادب کے ساتھ ساتھ لسانیات اور دیگر علوم کی طرف بھی توجہ دے رہا ہے اور تحقیق کے جدید ترین ذرائع بھی استعمال میں لا رہا ہے۔ جس سے اردو میں ہونے والی تحقیق کا دامن وسیع ہوگا اور بندھے ٹکے موضوعات سے بھی نجات مل جائے گی۔ ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک میں صحت مند تحقیق کا دامن وسیع ہوگا اور ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اس کے مثبت اثرات نمایاں طور پر اب محسوس ہونے لگے ہیں۔ اور یقیناً آنے والے چند سالوں میں پاکستان بھر کے جامعات جن میں اردو زبان و ادب پر تحقیق ہورہی ہے ان کا معیار عالمی سطح کی تحقیق کے معیاروں کے مطابق ہوگا۔۔ اس سفر میں آپ  کے تحقیقی مقالات کا انتظار رہے گا۔۔ مقالے کے ساتھ انگریزی زبان میں خلاصہ (Abstract)  ضرور بھیجوائیں۔

۔ مقالہ ان پیج میں کمپوز شدہ ہو۔ اور زیادہ بہتر اور با سہولت طریقہ بذریعہ ای میل بھیجنا ہی ہے۔ جس سے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے اور ہمارے لیے سہولت بھی رہتی ہے۔

اس سال خیابان کے دو سابق مدیر ان ڈاکٹر صابر کلوروی مرحوم اور ڈاکٹر خاطر غزنوی مرحوم ہم سے جدا ہوئے، ان کی کوشش اور انتھک کاوشوں سے صوبہ سرحد میں اردو زبان اور ادب کی جو آبیاری ہوئی ہے وہ لائق ستائش ہے، شعبہ اردو جامعہ پشاور اور خیابان ان کی کمی کو محسوس کرتا ہے۔ خدا ان دونوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ ڈاکٹر صابر کلوروی مرحوم نے صوبہ سرحد میں تحقیق اور اقبالیات کے لیے جو بیش بہا خدمات سر انجام دی ہیں۔ مورخ وقت نہیں سنہری حروف سے لکھے گا۔ ان کی خواہش تھی کہ خیابان عالمی سطح کا تحقیق رسالہ بنے ہم ان کی خواہش کو آپ کی مدد سے عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

خیابان میں کتابوں پر تبصرے بھی شامل کیے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی آن لائن خیابان میں کتابوں پر تبصرے کے لیے بھی ایک گوشہ مخصوص کیا گیا ہے۔ اگر آپ بھی اپنی کتاب پر تبصرے کے خوا ہاں ہیں تو کتاب کی دوکاپیاں، ہمارے پتے پرروانہ کردیں۔ خیابان سے متعلقہ جمہ ڈاک مدیرخیابان کا مخاطب کرکے بھیجی جائے تاکہ سہولت رہے۔ خیابان کے اس شمارے کے بارے میں آپ کی آراء اور مشوروں کا ہمیں انتظار رہے گا۔
(بادشاہ منیر بخاری)
مدیر
شعبہ اردو جامعہ پشاور، صوبہ سرحد، پاکستان
editor@thekhayaban.com

اوپر جائیں  |   پرنٹ کیجئےِ
انگریزی ورژن ای میل چیک کریں مرکزی صحفہ پرنٹ پسندیدہ سائٹ بنائیں رابطہ کیجئے www.shahzadahmad.com www.shahzadahmad.com