اداریہ

            خیابان کا بائیسواں شمارہ حاضر خدمت ہے ۔یہ شمارہ آن لائن شائع ہورہا ہے بہت جلد یہ شمارہ چھپ کر آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔ہماری کوشش ہے کہ خیابان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے ۔
            خیابان کی ویب سائٹ پر گزشتہ ڈھائی برسوں سے نئے شمارے آپ لوڈ نہیں کیے گئے تھے ، جس کے لیے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں ، اب خیابان پر تمام سابقہ شمارے اور نئے آنے والے شمارے آپ لوڈ کیے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں ہمیں آپ کے تعاون اور مشوروں کا انتظار رہے گا ۔
            خیابان کی ویب سائٹ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے ، اب یہ ویب سائٹ آپ دیدہ زیب یونی کوڈ بیس نستعلیق میں پڑھ سکتے ہیں۔خیابان میں فارسی حصہ کے اضافہ سے جامعات میں تحقیق کرنے والے فارسی زبان کے محققین اور اساتذہ کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔اور اسی توسط سے اردو تحقیق کو بھی فائدہ ہوگا۔
            خیابان کی ویب سائٹ پر آپ خیابان کے مقالوں کا دنیا کی مختلف زبانوں میں مشینی ترجمہ بھی کرسکتے ہیں ۔ہم اسی مشینی ترجمہ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں انشاء اﷲ جلد اس سلسلے میں خیابان کی ویب سائٹ پر آپ مشینی ترجمہ کا نیا ورژن دیکھ سکیں گے۔
            خیابان کی ویب سائٹ کا نیا ورژن بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ بہت جلد یہ نیا ورژن آپ کو مزید آن لائن سہولیات فراہم کرے گا۔
            خیابان آپ کی تحقیق کو دنیا تک پہنچانے کا ذریعہ ہے ۔ ہمیں اپنے مقالات بروقت ارسال کریں ،معیاری تحقیق کے حامل مقالہ جات ریفری کرنے کے بعد شائع کیے جائیں گے ۔ مقالہ کے لیے ہدایات ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں پر )کلک کیجئے(۔ ان ہدایات پر عمل پیرا ہوکر مقالہ کو تحقیقی اصولوں کے مطابق اور خیابان میں قابل اشاعت بنایا جاسکتا ہے ۔ آپ کا مقالہ جونہی بذریعہ برقی ڈاک)ای میل( موصول ہوگا ، آپ کو مقالہ کے قابل اشاعت ہونے یا نہ ہونے اور ریفری کی رپورٹ سے بھی ازخود بذریعہ سافٹ وئیر آگاہ کردیا جائے گا۔
            تبصرے کے لیے اپنی حالیہ کتب ارسال فرمائیں اور خیابان کی بہتری کے لیے اپنی آراء بذریعہ ای میل ہمیں ضرور ارسال کریں ۔

 

                                                                                                                        ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری
                                                                                                                        مدیر

اوپر جائیں  |   پرنٹ کیجئےِ
انگریزی ورژن ای میل چیک کریں مرکزی صحفہ پرنٹ پسندیدہ سائٹ بنائیں رابطہ کیجئے www.shahzadahmad.com www.shahzadahmad.com