اداریہ     

           خیابان کی شروعات پچاس کی دہائی میں ہوئی تھی اور یہ مجلہ وقفوں وقفوں سے اشاعت پذیر ہوتا رہا مگر ۲۰۰۶ء سے یہ مسلسل اشاعت پذیر ہے ، جامعات میں ہونے والی اردو تحقیق کو محققین اور قارئین تک پہنچانے کا یہ موثر ذریعہ ہے ، اردو زبان و ادب کی خوش قسمتی ہے کہ اس میں گزشتہ دہائی سے سندی تحقیق بہتر انداز میں پروان چڑھ رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ، جامعات کے مجلے مسلسل اشاعت پذیر ہورہے ہیں اور اپنے معیار کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش بھی کررہے ہیں ۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ تحقیق کو اس محدود دنیا سے نکال کر ہم اسے عالمی سطح پر ہونی والی تحقیق کے برابر لانے کی کوشش شروع کریں اس سلسلے میں بہت ضروری ہے کہ جامعات جدید تحقیقی ٹرینڈز پر سیمینار ز، کانفرنسز اور ورکشاپ کا انعقاد کریں اور نئے محققوں کی عملی تربیت کی جائے ۔ یقینا اس سے اردو کی تحقیق نئی سمت میں گامزن ہوگی  ۔        
خیابان آپ کی تحقیق کو دنیا تک پہنچانے کا ذریعہ ہے ۔ہمیں اپنے مقالات بروقت ارسال کریں،معیاری تحقیق کے حامل مقالات جات ریفری کرنے کے بعد شائع کیے جائیں گے۔مقالہ کے لیے سرورق کی پشت پر ہدایات درج کردی گئی ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر مقالے کو تحقیقی اصولوں کے مطابق اور خیابان میں قابل اشاعت بنایا جاسکتا ہے ۔آپ کا مقالہ جونہی بذریعہ برقی ڈاک موصول ہوگا آپ کو مقالے کے قابل اشاعت ہونے یا نہ ہونے اور ریفری کی رپورٹ سے بھی از خود بذریعہ سافٹ وئیر آگاہ کردیا جائے گا۔
تبصرے کے لیے ہمیں اپنی حالیہ کتب ارسال فرمائیں ۔اور خیابان کی بہتری کے لیے اپنی آراء بذریعہ خط ،ای میل ہمیں بھیجاکریں تاکہ ہم اپنے معیار کو خوب سے خوب تر بنا سکیں ۔
        
ڈاکٹربادشاہ منیر بخاری
مدیر خیابان

اوپر جائیں  |   پرنٹ کیجئےِ
انگریزی ورژن ای میل چیک کریں مرکزی صحفہ پرنٹ پسندیدہ سائٹ بنائیں رابطہ کیجئے www.shahzadahmad.com www.shahzadahmad.com