اشاریہ: ڈاکٹر سہیل احمد

مدیر: پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین۔ صدر شعبہ اردو، جامعہ پشاور

مقالہ نگار

عنوان

صفحات

خلاصہ

کلیدی الفاظ

ڈاکٹر طاہرسرور

عزیزاحمد کے ناول "آگ" کا تجزیاتی مطالعہ

عزیزاحمد اردو ادب کا ایک معتبرحوالہ ہے۔ انہوں نے ادب کی کئی اصناف میں طبع آزمائی کی جس میں شاعری، تنقید اور افسانوی ادب شامل ہیں انہوں نے کئی اعلیٰ ناول تحریر کیے ان میں ناول "آگ" شامل ہیں جس میں انگیز حکومت کے خلاف وادئی کشمیر میں ابھرنے والی آزادی کی تحریک کو موضوع بنایا گیا ہے اس مقالے میں عزیز احمد کے اسی ناول کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

عزیز احمد، ناول "آگ" وادی کشمیر آزادی۔

ڈاکٹر اباسین یوسف زئی، ڈاکٹرفرحانہ قاضی

رحمان بابا کا پیغام منظوم اردو ترجمہ کی روشنی میں

 

عبدالرحمٰن بابا، رحمان بابا کے نام سے شہرت پانے والے پشتو زبان کے عظیم شاعر ہیں جو مہمند ایجنسی سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ شخصیت اور شاعری دونوں حوالے سے ایک عظیم انسان تھے ان کی شاعری کو عالمگیر سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔ ان کی شاعری کے متعدد زبانوں میں تراجم ہوئے جن میں اردو زبان کو نمایاں حیثیت حاصل ہے اس مقالہ میں رحمان بابا کی شاعری کے اردو منظوم تراجم کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شاعرانسانیت، رحمان بابا، اردو تراجم، تصوف، انسان دوستی، آفاقی پیغام

ڈاکٹرانتل ضیاء،
ڈاکٹر بسمینہ سراج

مجید امجد کی شاعری میں فطرت نگاری

 

عبدالمجید امجد جدید اردو نظم کا ایک معتبر نام ہے جن کی شاعری فکری اور فنی حوالوں سے ایک خاص وقار اور معیار رکھتی ہے انہوں نے جدید انسان کو موضوع بناتے ہوئے اس کے تشخص کو کئی رنگوں میں پیش کیا ہے۔ آپ کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے انسان اور کائنات کا تعلق تلاش کیا ہے۔  فطرت نگاری اس کی شاعری کا خاص موضوع ہے مذکورہ مقالہ میں ان کی فطرت نگاری کے داخلی اور خارجی دونوں پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مجید امجد، شاعری، فطرت نگاری، داخلیت، خارجیت

ڈاکٹر طارق ہاشمی

عصری نظم اور ماحولیاتی مسائل

 

جدید اردو نظم فکری تنوع کی نمایاں مثال ہے۔ جس نے جدید انسان کو درپیش مسائل کایوں طرح احاطہ کیا ہے کہ کوئی بھی موضوع اس کے تحقیقی لمس سے محروم نہیں رہا۔ جدید مسائل میں ایک مسئلہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ہے اس مقالے میں عصری نظم کے حوالے ماحولیاتی مسائل کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

عصری نظم، ماحولیاتی مسائل، آلودگی، فطرت، صنعتی زندگی

ڈاکٹررانی صابر علی

وجود کی معنویت اور انورسجاد

 

ڈاکٹرانورسجاد افسانوی ادب کے علامتی رحجان کے ایک نمائندہ تخلیق کار ہیں جنہوں نے اپنے ناولوں اور افسانوں میں جدید انسان کے انتشار، بے یقینی، افسردگی، تنہائی اور معنویت کی تلاش کے مسؑلے کو ابھارا ہے۔ ان کے ناولوں میں جدید سماج میں انسان کی معنویت کا سوال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مقالہ میں انورسجاد کے ناولوں میں موجود معنویت کی شناخت کے مسئلے کو مختلف حوالوں سے اجاگر کیا گیا ہے۔

انورسجاد، علامت، ناول، وجودکی معنویت، سیاسی بحران، کردار

ڈاکٹرانورالحق

اقبال کی اردو نظموں میں تعلیمات محمدؐ کی معنویت

 

علامہ اقبال کی اردو اور فارسی شاعری جس فلسفہ کے گرد گھومتی ہے وہ اسلام کا فلسفہ حیات ہے اس میں وہ بے مثل شخصیت جو اس پورے نظام پر حاوی ہے اور جو اس کی تشکیل دی ہے وہ حضرت محمدؐ کی شخصیت ہے اقبال نے اپنی شاعری میں آپؐ کی تعلیمات کو پوری سچائی اور معنویت کے ساتھ تخلیق کے روپ میں ڈھالا ہے۔ اس مقالہ میں اقبال کی اردو نظموں کی روشنی میں محبت رسولؐ اور تعلیمات رسولؐ کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اقبال، اردو نظم ، محبت رسولؐ، تعلیمات رسولؐ، امت مسلمہ، مردمومن، واقعہ معراج

سفیراللہ، ڈاکٹر سلان علی

پریم چند کے افسانوں میں خوکشی کا رجحان

 

منشی پریم چند اردو افسانہ کا صرف ایک اہم نام نہیں بلکہ اردو افسانہ میں حقیقت نگاری کی بنیاد رکھنے والے اور اس کی درست سمت متعین کرنے والے اولین تخلیق کار ہیں ان کے افسانے متنوع موضوعات سے آراستہ ہیں۔ ان میں کرداروں کی نفسیاتی جہتوں کی عکاسی ایک نمایاں موضوع ہے۔ مذکورہ مقالہ میں ان کے کرداروں کی نفسیاتی جہتوں میں سے ایک جہت خودکشی کے رحجان کا انتخاب کرکے نہ صرف اس کا تجزیہ کیا گیا ہے بلکہ اس کے پس منظر میں موجود سماجی اور معاشی مسائل کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے۔

پریم چند، افسانے، خودکشی، نفسیات، فرد، معاشی، سماجی مسائل

نیلم، ڈاکٹرروبینہ شاہین۔

نثارعزیزبٹ کے ناولوں کا مختصر تجزیہ

 

نثارعزیز بٹ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ اردو دنیا کی ایک ایسی نمائندہ شخصیت ہیں جن کا نام اردو افسانوی ادب میں ایک الگ شناخت اور مقام کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے اردو ادب کو جاریر کے ناول نگری نگری بھرا مسافر نے چراغ نے گلے، کاروان وجود اور دربار کے سنگ دے۔ جن میں کرداروں کی پیش کش میں سیاسی، سماجی، معاشی ااور نفسیاتی مسائل کو مدنظر رکھا گیا ہےاس مقالہ میں ان ناولوں کی روشنی میں مصنفہ کے افکار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

نثارعزیز بٹ، ناول، کردار، شخصیت، نفسیات، سماجیات، معاشیات

ثمینہ ناز، ڈاکٹرالطاف یوسفزئی۔

تلاز بہاراں کے کردارون میں ناستلجیاتی عناصر ایک مطالعہ

 

جمیلہ ہاشمی جدید اردو ادب کا ایسا نمائندہ نام ہے جنہوں نے اپنے ناولوں میں کرداروں کو قصہ کے ساتھ ہم آہنگ کرکے اپنے دور کے سیاسی، سماجی اور نفسیاتی پہلوؤں کی عکاسی کی ہے ان کا نمائندہ ناول تلاش بہاراں ہے جو تقسیم ہند کے پس منظر میں لکھا گیا ہے جس میں عورتوں کی سماجی حیثیت کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ انسان دوستی کے فاصلہ کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اس مقالہ میں اس ناول کے کرداروں میں ناسٹلجیائی عناصر اجاگر کرکے حال وماضی کے رشتوں کو ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

تلاش بہاراں، کردار، ناستلجیا گاؤں

ڈاکٹر سہیل احمد

اردو غزل کی تدریس (مسائل) ، مشکلات اور امکانات

 

اردو غزل اردو ادب کا ایک گوشہ اور ایک اہم صنف ہے یہ صنف اپنا ایک الگ تہذیبی پس منظر رکھتی ہے اس میں تاریخ، فلسفہ، سیاست، سماج، تہذیب کے رنگ وجود ہیں ابتدائی،  درجوں سے لے کر اعلیٰ درجوں کی محبتوں تک اس کی تدریس کی جاتی ہے لیکن اس کے تدریسی عمل میں کچھ رکاوٹیں ایسی ہیں جن کی وجہ سےاس کی صحیح تفہیم نہیں ہوپاتی مذکورہ مقالہ میں ان مسائل کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔

اردو غزل، تدریسی نصاب

ڈاکٹر ولی محمد، ڈاکٹربادشاہ منیر بخاری۔

تفہیم جالب (جالب بیتی کی روشنی میں)

 

حبیب جالب کا شمار بیسویں صدی کے اردو مزاحمتی شعرا میں ہوتا ہے مزاحمتی شاعری میں وہ ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں انہوں نے ظالم حکمرانوں اور آمروں کے روبرو کلمہ حق بلند کیا ہے اور ملکی نظام میں موجود خامیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ جالب بیتی ان کی خودنوشت ہے یہ صرف جالب کی نہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی کہانی ہے۔ اس مقالہ میں جالب بیتی کے ذریعے حبیب جالب کی شخصیت سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفہیم جالب، جالب بیتی، مزاحمتی شاعری، شخصیت، پاکستان، سیاسی نظام، حکمران، آمر

ڈاکٹر ناصر الدین،  ڈاکٹر سلطان محمود

فکراقبال کی روشنی  میں نوجوان نسل کا کردار

 

اقبال کی شاعری ایک مقصدی شاعری ہے یہ مسلمان قوم کے لیے ایک آئینہ مہیا کرتی ہے جس میں وہ اپنے نشیب وفراز کے نقوش دیکھ سکتی ہے اقبال نے اپنے عناصر کی ترسیل کے لیے مختلف کردار تشکیل دیے ہیں اور اس کے لیے مختلف علامتیں وضع کی ہیں ان میں ایک نوجوان کا کردار ہے اور ایک شاہین کی علامت ہے جو نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہے مذکورہ مقالہ نوجوانو ں کے کردار اور شاہین کی علامت کو پہلو بہ پہلو رکھ کر اقبال کے کلام کی روشنی میں نوجوان نسل کے کردار پر بحث کی گئی ہے۔

اقبال، نوجوان، علامت، شاہین، بلند پروازی۔

عرفان طارق۔ ڈاکٹرنعیم مظہر

پاکستان میں اردو صحافت کا ارتقائی سفر

 

صحافت کسی قوم، ملک، تہذیب، سیاست اور سماجیات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے کسی بھی قوم کے رویے صحافت کے ذریعے نمایاں اور متشہرہوتے ہیں اس کے ذریعے معلومات میں اضافہ اور سیاسی وسماجی معاملات حال میں بہتری کے امکانات پیدا ہوتے ہیں کسی بھی ملک کی صحافت کی تاریخ دراصل اس کے اپنے ذہنی رویوں اور بیانات کی تاریخ ہوتی ہے اس مقالہ میں صحافت کے مفہوم سے بحث کرتے ہوئے پاکستان میں اردو صحافت کا ارتقائی سفر بیان کیا گیا ہے۔

خبر، صحافت، اداریہ نویسی، کالم نویسی، پاکستان، ذرائع ابلاغ

ڈاکٹر علی کاوسی نثزاد

فارسی کلامِ غالب کے منظوم اردو تراجم۔ ایک مطالعہ

 

مرزاغالب اردو اور فارسی دونوں زبانوں کے عظیم شاعر ہیں جس طرح ان کی اردو شاعری کے کئی زبانوں میں تراجم ہوئے ہیں اس طرح ان کی فارسی شاعری کے بھی اردو میں منظوم تراجم کئے گئے ہیں اور بعض مترجمین نے فارسی شاعری کے ترجمے کے ساتھ ساتھ ان کی تشریح و توصیع بھی کی ہے اس مقالے میں غالب کی فارسی شاعری کے اردو منظوم تراجم کا جائزہ لیا گیا ہے۔

غالب فارسی کلام، منظوم، اردو تراجم، ابرگہربار، چراغ دیر، رباعیات غزل

ڈاکٹرعاصمہ غلام رسول

سانجھی کندھ۔ ایک جائزہ

 

پنجابی پاکستان کی اہم زبانوں میں سے ایک ہے اور پاکستان کے ایک بڑے صوبہ کی زبان ہے اس کا ادب انتہائی قابل قدر ہے جس میں پنجاب کی تہذیب رچی بسی ہے اس پنجابی ادب کی مختلف اصناف میں کہانی کو نمایاں مقام حاصل ہے جس میں نامور تخلیق کاروں نے طبع آزمائی کی ہے ان میں ایک معتبر نام غلام مصطفیٰ کا ہے جن کی کہانیوں کا مجموعہ "سانجھی کندھ" کے نام سے ۲۰۱۷ء میں شائع ہوا۔ اس کتاب کی ساری کہانیاں پنجاب کی تہذیب کی تصویریں ہیں اس مقالہ میں مجموعہ کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔

پنجابی ادب، کہانیاں، غلام مصطفیٰ، سانجھی کندھ، پنجاب کی تہذیب، تصویریں

اوپر جائیں  |   پرنٹ کیجئےِ
انگریزی ورژن ای میل چیک کریں مرکزی صحفہ پرنٹ پسندیدہ سائٹ بنائیں رابطہ کیجئے www.shahzadahmad.com www.shahzadahmad.com