اشاریہ: ڈاکٹر سہیل احمد

 

مقالہ نگار

عنوان

صفحات

خلاصہ

کلیدی الفاظ

فہمد جمال ،

 پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین

جمشید نوازنایاب کی شاعرانہ انفرادیت

۱ تا ۶

جمشید نایاب صوبہ خیبرپختونخوا کے ادب وشعر کا ایک نہایت معتبر نام ہے اس ان کی شاعری فلسفہ سے مربوط ہے ان کی شاعری  پر سقراط کے فلسفہ کے نمایاں اثرات ہیں وہ بنیادی طورپر ترقی پسند شاعر ہیں انہوں نے سرمایہ دارانہ جبر کے خلاف مزاحمت کی ہے اور انسان کی روشن ضمیری، حق گوئی اور بےباکی کی حمایت کی ہے اس مقالہ میں جمشید نایاب کی شاعری کے انہی عناسر کو بنیاد بناکر ان کی شاعرانہ انفرادیت کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

جمشید نایاب، ترقی پسندی، فلسفہ، سقراط، سرمایہ داریت، ظلم، جبر، حق گوئی، بے باکی۔

ڈاکٹر فرزانہ کوکب

داستانیں اور سائنسی ایجادات ایک تقابلی مطالعہ

۷ تا ۱۴

داستان افسانوی ادب کی بنیادی کڑی ہے اسے من گھڑت اور ماورائی  واقعات پر مبنی قصہ تصور کیا جاتا ہے اور مافوق الفطرت عناصر سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن ان واقعات میں بہت سی ایسی جہتیں ہیں جو انسان تخیل کو پیش کرتی ہیں یہی تخیل جدید دور میں جدید سائنسی انکشافات کی بنیاد بنا۔ لہٰذا ان واقعات کی سائنسی اور منطقی و عقلی توجیہہ جدید دور میں بیان کی جاسکتی ہے۔ اس مقالہ میں انہی عناصر کو بنیاد بناکر داستان اور سائنسی ایجادات کے درمیان تعلق سے بحث کی گئی ہے۔

داستان، مافوق الفطرت عناصر، سائنسی ایجادات، منطقی، عقلی توجیہہ

ڈاکٹر ریحانہ کوثر

توبۃ النصوح کی تدوین  اور ڈاکٹرافتخاراحمدصدیقی

۱۵ تا ۲۷

ڈپٹی نذیر احمد علی گڑھ تحریک کے ایک اہم رکن اور اردو کے پہلے ناول نگار تھے۔ آپ نے مراۃ العروس لکھ کر اردو ناول نگاری کا آغاز کیا ان کے ناولوں میں توبۃ انصوح اپنے مواد وزبان کےاعتبار سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی نے اس ناول کی تدوین کی ہے، اس مقالے میں  تدوین کی خوبیوں اور خامیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی نذیر احمد، توبۃ النصوح، افتحااحمد صدیقی، تدوین و ترتیب،  متن

ڈاکٹررابعہ سرفراز

رباعیات جوش کا تجزیاتی مطالعہ

۲۸تا ۳۵

جوش ملیح آبادی جدید اردو شاعری کا ایک معتبر حوالہ ہیں انہیں شاعر شباب اور شاعر انقلاب کا لقب دیا گیا ہے۔ انہوں نے جن اصناف میں طبع آزمائی کی اس میں رباعیات خصوصی اہمیت کی حامل ہیں جوش نے اس میں موضوعاتی وسعت شامل  کرکے اس صنف کے دائرہ کو وسیع کیا۔ ان کی رباعیات میں عمر خیام کی رباعی کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔ جوش کی رباعیات اپنی فکر اور اسلوبیاتی رنگ آمیزی  کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتی ہیں۔ اس مقالہ میں جوش کی رباعیات  میں  موضوعات کی وسعت  سےبحث کی گئی ہے اور ان کا عروضی  مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔

رباعی، جوش، جدید موضوعاتی تنوع، سماجی و معاشرتی مسائل، عمر حیام، عروضی مطالعہ۔

ڈاکٹرفرحت جبین ورک

نوے کی دہائی کے تین نظم نگاروں کی تبدیل شُدہ زبان

۳۶تا۴۹

اردو نظم کا شمار شاعری کی اہم اصناف میں ہوتا ہے یہ صنف ہر دور میں موضوعاتی اور اسلوبیاتی تبدیلی سے ہمکنار رہی ہے جدید دور میں یہ صنف نمایاں تغیرات سے گزری ہے۔ یہ تبدیلیاں ۶۰، ۷۰ اور ۸۰ کی دہائی میں نمایاں ہوتی ہوئیں   ۹۰، کی دہائی تک پہنچی ہیں،  ۹۰ کی دہائی کے تین اہم شعرا ، سعید احمد، روش ندیم اور ارشد معراج نے روایت کے ساتھ رشتہ استوار کرتے ہوئے  کلام میں نئےڈکشن کا  استعمال کیا  ۔ اس مقالہ میں ان نظم نگاروں کے کلام میں زبان کی تبدیلی پر بحث کی گئی ہے۔

جدید نظم، اسلوبیاتی تبدیلیاں، سعید احمد، روش ندیم، ارشد معراج۔

ڈاکٹرعجب خان

ضیاء جالندھری کی نظم میں مابعدالطبیعیاتی عناصر

۵۰ تا۶۶

ضیاء جالندھری جدید اردو نظم کا ایک معتبر نام ہے جنہوں نے جدید انسان کو موضوع سخن بنایا انہوں نے جدید تصور انسان اور تصور وقت سے بحث کی ہے۔ انہوں نے زندگی کے متنوع پہلوؤں کو سنجیدہ فکر کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ان کی نظم میں مابعد الطبیعاتی عناصر موجود ہیں۔ انہوں نے خدا، انسان، کائنات ان کے تصور اور ان کی رشتہ بندی سے بحث کی ہے اس مقالہ میں ضیاء جالندھری کی نظم میں ان تین عناصر کے تصورات اور ان کی رشتہ بندی سے متعلق مباحث کی وضاحت وتجربہ پیش کیا گیا ہے۔

ضیاء جالندھری، نظم، خدا، انسان، کائنات، تصور، رشتہ بندی، مابعد اطبیعاتی عناصر

رئیس احمدمغل، ڈاکٹرسلمان علی، ڈاکٹر محمد عابد

اردو ڈیجیٹل کتب کا مستقبل: ملک گیر سروے کے نتائج اور تجزیہ

۶۷تا۷۴

اردو ڈیجیٹل کتب، کتب  کا ایک بڑا ذخیرہ ہے ان کتب نے نئے سوالات اور خدشات پیدا کئے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کتنے عرصے میں ڈیجیٹل کتب کاغذ پر شائع ہونے والے کتب کی جگہ لے لیں گی، مذکورہ سوا ل کو پیش نظر رکھ کر ایک سروے کیا گیا اس سروے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ۱۳۸۰ افراد سے رائے لی گئی اس مقالے میں سروے میں شامل تمام گروہوں سے ملنےوالے  جوابات کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

اردو ڈیجیٹل، کتب، ملک گیر سروے، نتائج، تجزیہ ، شفارشات۔

ڈاکٹر ولی محمد

شاہنامہ اسلام میں اسلامی تہذیب اور عربی تہذیب کا تصادم

۷۵تا۹۴

حفیظ جالندھری اردو شاعری کا اہم نام ہے ان کی طویل نظم شاہنامہ اسلام کا شمار اردو کی بہترین طویل نظموں میں ہوتا ہے اس نظم میں اسلامی تاریخ کو شعر کے پیکر میں ڈھال کر پیش کیا گیا ہے اس مقالہ میں اس نظم کے حوالے سے دین کے مفہوم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے دینی کلچر کے خمیر کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلامی تہذیب اور عربی کلچر کے درمیان تصادم کی صورتوں کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

حفیظ جالندھری، شاہنامہ اسلام، اسلامی، تہذیب، عربی تہذیب، تصادم، دینی کلچر، بنیاد ، خمیر۔

یوسف حسین

ارداویراف نامہ، معراج ناموں کا  بحیثیت  بنیادی ماخذ

۹۵ تا ۱۰۱

دنیا کی مختلف زبانوں میں حضرت محمدؐ کے سفر معراج کے حوالے سے مختلف شعری ونثری تخلیقات تحریر کی گئیں ان میں ایک اہم ماخذ ایران کی قدیم ادبی، مذہبی اور تاریخی کتاب ارداویراف کی معراج  نامہ ہے کتاب کا متن پہلوی  میں ہے اس کا ترجمہ دنیا کی کئی زبانوں میں ہوچکا ہے اس مقالہ میں ارداویراف نامہ کا دیگر زبانوں کے مشہور معراج ناموں سے موازنہ کیا گیا ہے اور اولین منبع کے طور پر  اسے پیش کیا گیا ہے۔

ارداویراف نامہ، پارسی ادب، معراج نامے۔

شیربالی شاہ، ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری

فارغ بخاری کے رثائی  مجموعے''آیاتِ زندگی'' کاتحقیقی اور تنقیدی جائزہ

۱۰۲تا۱۱۲

فارغ بخاری خیبرپختونخوا کے ادب کا ایک معتبر حوالہ ہیں انہوں نے ادب کی کئی اصناف شاعری ، افسانہ، خاکہ نگاری، تحقیق اور تنقید میں طبع آزمائی کی ہے۔ آیات زندگی ان کا پہلا رثائی مجموعہ ہے اس مقالہ میں مذکورہ مجموعہ کاتجزیہ مرثیہ   کے اجزائے ترکیبی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

مرتبہ، اردو، رزمیہ، آیات زندگی۔

ڈاکٹر گلشن طارق

کشور ناہید کی شاعری میں تانیثیت

۱۱۳تا۱۲۱

تانیثیت جدید ادب کا ایک اہم رجحان ہے یہ تحریک یورپ سے ابھری اور اس نے مشرقی زبان وادب کو بھی متاثر کیا اس مقالہ میں  اردو تانیثیت کی روایت سے بحث کرتے ہوئے کشور ناہید کی شاعری میں تانیثیت کے مختلف رجحانات کا محاکمہ کیا گیا ہے اور تانیثی رویوں کو خواتین کے تخلیق کردہ ادب کی روشنی میں پرکھا گیا ہے

تانیثیت، اردو شاعری، تعلیم نسواں، کشور ناہید،  رشید جہاں، عصمت چغتائی، پروین شاکر۔

ڈاکٹر نثار ترابی

نعت دریچہ:ایک تجزیاتی مطالعہ

۱۲۲تا۱۳۲

نعت کا شمار اردو کی اہم موضوعاتی اصناف میں ہوتا ہے اس صنف میں بہت سے اہم شعرا نے طبع آزمائی کی ہے ان میں ایک اہم نام صوبہ خیبرپختونخوا کے شاعر ڈاکٹرارشاد شاکر اعوان کا ہے اس مقالہ میں ان کے نعتیہ مجموعہ  نعت دریچہ  کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

نعت، ادب، اور مذہب، اردو ادب۔

نعیمہ بی بی، ڈاکٹر نجیبہ عارف

فکشن کی مابعد جدید تکنیک: مطالعہ و تجزیہ

۱۳۳تا۱۵۰

مابعد جدیدیت جدید اردو ادب کی اہم تھیوری ہے جس نے ادب کی مختلف اصناف پر اثرات مرتب کئے ہیں۔ اس کا اثر فکشن کی تکنیک پر بھی پڑا ہے اس مقالہ میں فکشن کی مابعد جدید تکنیک کا مطالعہ اور تجزیہ پیش کیا گیا ہے خاص طور پر طنز، مخفی، کھیل تماشہ، سیاہ مزاح، قاری کی شرکت مہا، فکشن، تاریخی بیانیہ بین المتونیت اور جادوئی حقیقت  نگاری کی تکنیک کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مابعد جدیدیت، اردو مابعد جدیدی ادب تکنیک

عارف صدیق، ڈاکٹر فیاض احمد فیضی

ناول "رات": مسابقت اور طبقاتی کشمکش کی داستان 

۱۵۱تا۱۶۴

مسابقت انسانی زندگی کا اہم وصف اور قدیم بیانیہ ہے۔ انسانوں کے درمیان مختلف طبقات کی تقسیم کے باعث طبقاتی کشمکش کا رحجان بھی موجود ہے۔ عبداللہ حسین اردو کے اہم ناول نگار ہیں ان کے دیگر ناولوں کی طرح "رات" میں بھی تاریخی سیاسی اور سماجی شعور کے عناصر موجود ہیں۔  اس مقالہ میں عبداللہ حسین کے ناولٹ "رات" کی روشی میں مسابقت طبقاتی کشمکش اور تضاد جیسے رحجانات کا محاکمہ کرداروں کے توسط سے پیش کیا گیا ہے۔

مابعد جدیدیت، اردو ، پاکستان، اردو افسانوی ادب، مسابقت ، طبقاتی کشمکش

فرزانہ ناز، ڈاکٹر فوزیہ اسلم

ڈاکٹر اکبر حیدری کاشمیری کی مرثیہ شناسی

۱۶۵تا۱۷۳

مرثیہ اردو شاعری کی اہم صنف ہے اس نے میر انیس اور مرادبیرجیسے بڑے شاعر پیدا کئے محققین اور ناقدین نے اس صنف میں ترقی کے امکانات دیکھ کر اس  صنف کو تحقیق اور تنقید کا موضوع بنایا۔ اس مقالہ میں جدید مرثیہ شناس ناقد ڈاکٹر اکبر حیدری کا شمیری کی تنقید کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مرثیہ کے حوالے سے تحقیق وتنقید کا تجزیہ پیش کیا  گیا ہے۔

مرثیہ نگاری، اردو ، میرانیس، مرزا دبیر۔

ڈاکٹرنسیم عباس احمر

میرزا ادیب کے ڈراموں میں نفسیاتی شعور

۱۷۴تا۱۸۷

میرزاادیب اردو ڈرامہ نگاری کے حوالے سے ایک نمایاں نام ہے۔ ان کے ڈراموں میں انسانی نفسیات کے مرقعے موجود ہیں انہوں نے کرداروں کی باطنی کشمکش اور تصادم کو ڈراموں میں پیش کیا ہے۔ اس مقالہ میں سے مرزا ادیب کے ڈراموں میں عورتوں کے نفسیاتی شعور کی پیش کش کو مختلف ڈراموں کی روشنی میں اُجاگر کیا گیا ہے۔

ادب اور نفسیات ، اردو افسانوی ادب، اردو  تانیثیت

  

اوپر جائیں  |   پرنٹ کیجئےِ
انگریزی ورژن ای میل چیک کریں مرکزی صحفہ پرنٹ پسندیدہ سائٹ بنائیں رابطہ کیجئے www.shahzadahmad.com www.shahzadahmad.com