سرپرست اعلٰی  

ڈاکٹر محمد آصف خان، رئیس الجامعہ، پشاور

مدیر

ڈاکٹر روبینہ شاہین، صدر شعبہ اردو، جامعہ پشاور

 

خیابان

نام :

2072-3666

ISSN Online

1993-9302

ISSN Print

Ulrich’s Periodicals Directory

ICI/ISI

ششماہی

دورانیہ :

khayaban.uop@gmail.com

ای میل :

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان

تعاون :

جامعہ پشاور کا ادبی مجلہ خیابان

خیابان شعبہ اردو کا ایک منفرد و ادبی مجلہ ہے۔ شعبہ کے قیام کے دوسرے سال ۱۹۵۷ء ميں ڈاکٹر مظہر علی خان اور پروفیسر طاہر فاروقی نے شعبہ اردو و فارسی کا ایک رسالہ نکالنا چاہا۔ اس وقت خاطر غزنوی شعبہ اردو میں طالب علم تھے۔ شعبہ میں آنے سے پہلے خاطر غزنوی ایک ادبی پس منظر رکھتے تھے۔ رسائل کے شعبے ميں ان کا خاص تجربہ تھا۔ کیونکہ وہ ڈیلی "نیوز" بنوں، روزنامہ "مظلوم دنیا" پشاور، ہفت روزہ "فطرت" پشاور، ماہنامہ "زندگی" پشاور، "سنگ میل" پشاور اور ماہنامہ "مشرق دنیا" لاہور کے مدیر رہ چکے تھے۔

ڈاکٹر مظہر علی خان اور پروفیسر طاہر فاروقی کو خاطر غزنوی کی ادبی صلاحیتوں کا علم تھا۔ انہوں نے خاطر غزنوی کو ادبی رسالے کا مدیر مقرر کیا۔ اب رسالے کے نام کے لیے باقاعدہ تحقیق شروع ہو گئی کہ کوئی ایسا نام تجویز کیا جائے جو شعبہ اردو و فارسی دونوں کے لیے قابل قبول ہو۔ چنانچہ ڈاکٹر مظہر علی خان نے "خیابان" کا نام تجویز کیا ) ۱ ( جو منظور ہوا۔ پروفیسر طاہر فاروقی کو نگران اور خاطر غزنوی کو مدیر منتخب کیا گیا۔ اسی سال ۱۹۵۷ء ميں رسالہ شایع کرنا ممکن نہیں تھا اس لیے اس کی اشاعت دوسرے سال ۱۹۵۸ء میں عمل میں لائی گئی۔

خیابان کا پہلا شمارہ مئی ۱۹۵۸ء ميں شایع ہوا۔ شعبہ فارسی کی طالبہ فہمیدہ بیگم اور شعبہ اردو کی طالبہ نسیمہ ایف۔ایم نائب مدیر تھیں۔ خاطر غزنوی مدیر اور طاہر فاروقی نگران تھے۔ اس رسالے کے چھیاسٹھ (66) صفحات ہیں۔ یہ رسالہ منظوم عام پریس پشاور سے شایع ہوا۔ یہ رسالہ مندرجہ ذیل مقالات، منظومات، افسانہ اورمزاح پر مشتمل ہے۔

عنوان                                       قلم کار
حرف آغاز                                              مدیر خاطر غزنوی

مقالات

اسلام اور سائنس                                      ڈاکٹر رضی الدین صدیقی
فن تنقید                                                   ڈاکٹر مظہر علی خان
اقبال مکاتب کے آئینے میں                          پروفیسر محمد طاہر فاروقی
غالب کی رجائیت                                      ڈاکٹر نذیر مرزا برلاس
گلزار نسیم اور تاثریت پسند مصوری            خاطر غزنوی
ہند و پاکستان کی فارسی شاعری                  فہمیدہ بیگم
ہمارا اردو ڈرامہ                                       سید مرتضٰی اختر جعفری
آزاد اور اردو شاعری                                فرحت سلطانہ
جلال الدین رومی                                      رحمت یاسمین
قاضی محمد عمر قضا                                خاطر غزنوی

منظومات
خوشحال خان خٹک                                  محمد طاہر فاروقی
غزل                                                      سید افضل حسین اطہر
نا گفتہ                                                    محسن احسان

افسانہ و مزاح
خاموش بغاوت                                         نسیمہ ایف۔ ایم
گڑگانواں کا گالب                                      رشید احمد مرزا
شاخچے
کلچر                                                      مولانا عبدالقادر
غزل                                                      نسیم
ریڈیو ڈرامہ                                             مہرالنساء احسان
ہمارے متقدمین شعراء                                مولانا محمد حسین آزاد
طنز و مزاح                                             پروفیسر محمد احمد شمسی

اس شمارہ میں شعبہ اردو و فارسی کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی تخلیقات بھی شامل ہیں۔ یہ شمارہ چونکہ خاص نمبر نہیں ہے اس لیے اس میں مختلف موضوعات اور ادبی اصناف کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں شاعری، ڈرامہ، مثنوی، غالبیات، اقبالیات اور تنقید جیسے موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔ اگر چہ یہ شعبہ فارسی اور اردو کا مشترکہ رسالہ تھا لیکن اس میں کوئی مضمون فارسی زبان میں نہیں لکھا گیا۔ صرف دو مضامین فارسی سے متعلق ہیں وہ بھی اردو زبان میں لکھے گئے ہیں۔

اس شمارے کے بارے ميں شعبہ اردو کی طالبہ درشہوار لکھتی ہیں۔

"ہمارا پہلا پرچہ توقع سے زیادہ سراہا گیا۔ ریڈیو ميں اس پر بہت اچھا تبصرہ ہوا۔ رسالہ محدود طبع ہوا تھا۔ اس لیے بہت سے لوگ مانگتے رہ گئے۔ اردو کے مشہور ادیبوں اور نقادوں نے حوصلہ افزاء تعریفی خطوط لکھے۔ مشہور محقق اور اہل قلم مولانا عرشی، معروف عالم اور مستند نقاد مولانا حامد حسن قادری، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے ڈاکٹر مسعود حسین خان اور مشہور ادیب و ڈرامہ نگار مرزا ادیب نے بہت ہمت افزا توصیف کی"۔  ) ۲ (

ابتدا میں رسالہ "خیابان" ایک سالنامہ تھا۔ دوسرا شمارہ ۱۹۵۹ء ميں شایع ہونا چاہیے تھا لیکن کچھ انتظامی مجبوریوں کی بنا پر ایسا نہ ہو سکا۔ اس کی تلافی کے لیے دوسرا اور تیسرا شمارہ مئی ۱۹۶۰ء ميں ایک ساتھ شایع کیا گیا۔ اس دوسرے اور تیسرے شمارے کے حرف آغاز میں در شہوار لکھتی ہیں۔

"خیابان کا پہلا شمارہ سال پیوستہ شایع ہوا تھا۔ سال گزشتہ بعض وجوہ سے رسالہ شایع نہ ہو سکا۔ اس سال تلافی کی کوشش کی گئی ہے" ) ۳ (

اس رسالہ کے مضامین، مقالات، منظومات، افسانوں اور غزلوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

عنوان                                       قلم کار
مکتوب گرامی                                                      مولانا امتیاز علی عرشی
حرف آغاز                                                          ادارہ

مقالات

کلچر، ثقافت، تہذیب و تمدن                                      مولانا عبدالقادر

تصوف                                                               عبیداللہ خان درانی

ظفر کی شاعری                                                   پروفیسر محمد طاہر فاروقی

شعر فارسی )یورپ کی ادبی تحریکات و رجحانات
کی روشنی میں (                                   ڈاکٹر نذیر مرزا برلاس

ہمارے رومانی انشاء پرداز                                     پروفیسر سید امجد الطاف

سحرالبیان اور مافوق الفطرت عناصر                        پروفیسر سید مرتضٰی جعفری

بابائے اردو                                                         درشہوار

اقبال کا نظریہ فن                                                  وحیدہ محمود

نیرنگ خیال کی رنگینیاں                                       محمد طٰہ خان

اسلامی ثقافت ہند ستان میں                                      عصمت آراء

اسپین ميں اسلامی تہذیب                                         حبیب الرحمان

مرزا بیدل                                                            نفیسہ ناہید

غالب کی فارسی شاعری                                         بختیار احمد انجم

حکیم عمر خیام                                                     مہربان خان

شوریدہ شیرازی                                                   پروفیسر محمد طاہر فاروقی

منظومات

اُجاڑ بستی                                                           ڈاکٹر نذیر مرزا برلاس

پشاور یونیورسٹی                                                 سید احمد فراز

باز خواں                                                                        محمد طاہر فاروقی

شاعر کو ہستان                                                    در شہوار

آئینہ                                                                   خاطر غزنوی

افسانہ

تصویر کائنات میں رنگ                                        اکرام عزیز

غزلیات
محمد طاہر فاروقی، نذیر مرزا برلاس، اس ایم یمین نقش، سید افضل حسین اطہر، خاطر غزنوی، سید مرتضٰی اختر جعفری، سید احمد فراز، محسن احسان، عابد علی سید اور درشہوار

 

اس شمارے میں مختلف موضوعات پر پندرہ ) ۱۵ ( انتہائی قیمتی مقالات شامل ہیں۔ یہ سارے مضامین اردو میں لکھے گئے ہیں۔ پہلے شمارے کی طرح اس میں بھی کوئی مضمون فارسی زبان میں نہیں لکھا گیا لیکن پھر بھی فارسی زبان و ادب کے حوالے سے پانچ تنقیدی مقالات شامل ہیں۔ جن میں جدید ادبی تحریکات اور رجحانات کی روشنی ميں شعر فارسی کے تجزیے کے علاوہ عمر خیام، مرزا بیدل، شوریدہ شیرازی اور غالب کی فارسی شاعری پر مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نظموں، غزلوں اور افسانہ کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

اس رسالے کی خوبی یہ ہے کہ اس میں ادبی موضوعات کے ساتھ ساتھ کلچر، ثقافت اور تہذیب و تمدن پر بھی مضامین ملتے ہیں۔ جنکی اہمیت ادب کے حوالے سے مسلمہ ہے۔ کیونکہ ہم ادب سے تہذیب و ثقافت کو جدا کرکے اپنے معیارات قائم نہیں کر سکتے۔ اس سلسلے کے مضامین میں "کلچر، ثقافت، تہذیب و تمدن" پر لکھا گیا مولانا عبدالقادر ما مضمون، "ہند ستان ميں اسلامی ثقافت" کے حوالے سے عصمت آرا کا مضمون، "اسپین میں اسلامی تہذیب" کے حوالے سے حبیب الرحمان کا مضمون اہم کوششیں ہیں۔

پہلے شمارے کی طرح اس شمارے کو بھی علمی و ادبی حلقوں ميں سراہا گیا۔ پشاور یونیورسٹی کے اس وقت کے وائس چانسلر چودھری محمد علی نے اپنے ایک تحریری پیام میں لکھا۔

"خیابان کے گزشتہ شمارے دیکھکر مجھے بڑی مسرت ہوئی۔ جس بات نے مجھے خصوصی طور پر متاثر کیا وہ شعبہ اردو نے یونیورسٹی میں ایک روایت کا نہ صرف آغاز کیا بلکہ اسے برقرار رکھنے میں بھی کوشاں ہے"۔       ) ۴ (

۱۹۶۲ء میں ایک اہم بات یہ ہوئی کہ اردو و فارسی کا مشترک شعبہ علاحدہ علاحدہ دو شعبوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ خیابان بھی شعبہ و فارسی کا مشترکہ رسالہ تھا جو علاحدگی کے بعد شعبہ اردو کو مل گیا۔ فارسی و اردو کا مشترکہ رسالہ ہونے کی وجہ سے ابتدائی تین شمارے عام تھے اس لیے اس کے بعد شعبہ اردو نے اپنے طلبا کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص نمبر نکالنے شروع کیے۔

خیابان کا چوتھا شمارہ "اقبال نمبر" تھا۔ یہ خیابان کا پہلا خاص نمبرہے۔ جو جون ۱۹۶۲ء ميں شاہین برقی پریس پشاور سے شایع کیا گیا۔ یہ رسالہ 160 صفحات پر مشتمل ہے۔ "برگ و بار" کے عنوان سے اس میں مندرجہ ذیل مضامین، مقالات، تنقید و تجزیہ اور منظومات شامل ہیں۔

عنوان

قلم کار

پیام

وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی

اقبال اور محمد علی

جناب نور رحمان صاحب

بیا بمجلس اقبال

خاطر غزنوی مدیر اعلٰی

حرف آغاز

سحر یوسف زئی مدیر

فکر و نظر

 

پیام اقبال

جناب انور عادل

اقبال اور مسئلہ جبر و قدر

جناب رضی الدین صدیقی

اقبال اور حافظ

مولانا حامد حسن قادری

اقبال اور برگساں

ڈاکٹر غلام مصطفٰی خان

اقبال اور فلسفہ خودی

جناب محمد مرتضٰی صدیقی

اقبالیات کے چند مسائل

جناب ڈاکٹر سید عبداللہ

اقبال اور نڎاد نو

جناب محمد احمد سبزواری

اقبال کا تصور وطنیت

پروفیسر محمد طاہر فاروقی

اقبال کا تصور حسن

پروفیسر شمس الدین صدیقی

اقبال کا مرد مومن

پروفیسر زاہد حسین فریدی

اقبال اور تصوف

جناب ساجد حسن قادری

اقبال اور ملت

پروفیسر کلیم سہرامی

اقبال عصر نو کا پیام بر

ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار

شعر و فن

 

اقبال کے تراجم

پروفیسر عبیداللہ خان درانی

بھرتری ہری کا ایک اشلوک

جناب سید صمد حسین رضوی

اقبال کی شاعرانہ عظمت

جناب مختیار صدیقی

اقبال کا تنوع

پروفیسر ظہیر الدین علوی

اقبال کا شاہین

پروفیسر مغیث الدین فریدی

کلام اقبال کے فنی پہلو

پروفیسر سید افضل حسین اطہر

تنقید و تجزیہ

 

حضر راہ

ڈاکٹر عبادت بریلوی

ساقی نامہ

پروفیسر طاہر فاروقی

ابلیس کی مجلس شوریٰ

پروفیسر مرتضٰی جعفری

دریائے کبیر کی ایک شام

پروفیسر خاطر غزنوی

انعامی مضامین

 

اقبال اور مرثیے کا فن

جناب محمد صادق زاہد

پیام اقبال کی اساس

جناب محمد ایوب صابر

اقبال کی تصور خودی

محترمہ منور تمیز

منظومات

 

یوم اقبال

جناب سید عطا حسین کلیم

اقبال کے حضور ميں

پروفیسر محسن احسان

فکر فردا

جناب سید عطا حسین کلیم

بانگ رحیل

پروفیسر محمد طاہر فاروقی

اقبال اور ملت

جناب سید عطا حسین کلیم

شاعر مشرق سے خطاب

جناب یوسف ظفر

فکر اقبال

پروفیسر کلیم سہرامی

مقام اقبال

آقائے کوکب تبریزی

لحظہ با اقبال

جناب عبدالحلیم اثر

نوجوان مسلم سے

پروفیسر اطہر فاروقی

مرد قلندر

پروفیسر آل احمد سرور

یوم اقبال

حضرت سید ضیاء جعفری

نذر اقبال

جناب نخشب جارچوی

اس شمارے کے نگران پروفیسر طاہر فاروقی تھے۔ مرتضٰی جعفری ناظم، خاطر غزنوی مدیر اعلٰی، اور سحر یوسفزئی مدیر تھے۔ یہ شعبہ اردو کا پہلا خاص نمبر ہے۔ اس میں شامل اکثر مضامین 1961ء اور 1962ء کے یوم اقبال میں پڑھے گئے۔ اس شمارہ ميں اقبال کے فکر و فن کے حوالے سے کئی پر مغز مقالات شامل ہیں جن میں اقبال کی نظریات پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ یوم اقبال کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلے میں اول، دوم اور سوم آنے والے مضامین بھی اس شمارے کی زینت ہیں۔

اس شمارہ کو زیادہ وقیع بنانے کے لیے دیگر ارباب علم و دانش کی معاونت بھی حاصل کی گئی چنانچہ اقبال کے فلسفہ خودی، تصور حسن، نظریہ ملت، مردمومن، تصور وطنیت اور مسئلہ جبر و قدر پر بیش قیمت مقالات شامل ہیں۔ جس سے شعبہ کے طلباء و طالبات کومطالعہ اقبال کے لیے صحیح سمت میں راہ نمائی ملی۔

اس شمارے کی ایک اور خوبی اقبال کی چار طویل نظمون حضر راہ، ساقی نامہ، ابلیس کی مجلس شوریٰ اور مسجد قرطبہ پر تنقیدی جائزے ہیں۔ جس میں ان نظموں کا خوبصورت اور آسان پیرائے ميں جائزہ لیا گیا ہے۔ آخر میں اقبال کو منظوم خراج عقیدت پیش کی گئی ہے۔

خیابان کا پانچواں شمارہ "اردو زبان و ادب کا پاکستانی دور" ہے۔ اس ميں 1947ء سے 1964ء تک اردو زبان و ادب کے پاکستانی دور کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 647 صفحات پر مشتمل یہ طویل اور ضخیم شمارہ شعبہ اردو کا ایک کارنامہ ہے۔ اس شمارہ میں دہلی، لکھنؤ، لاہور، کراچی، ڈھاکہ، ملتان، راولپنڈی اورپشاور کے اہل قلم اور دانشوروں کے مقالات اور مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شعبہ اردو کے کچھ طلباء کے مضامین بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس رسالہ کے مرتبین طاہر فاروقی اور خاطر غزنوی تھے۔ اس منظور عام پریس پشاور سے شایع کیا گیا۔

اس شمارے کے مضامین کی فہرست درج ذیل ہے۔

زبان اور مسائل

 

ہماری قومی زبان

پروفیسر طاہر فاروقی

اردو اور عربی

ڈاکٹر سید محمد یوسف

اردو میں دخیل الفاظ

ڈاکٹر سہیل بخاری

پاکستانی ادب میں زبان کا مسئلہ

ڈاکٹر ابواللیث صدیقی

لسانی مسائل

جناب نصیر احمد راز

علاقائی زبانیں اور اردو

ڈاکٹر شوکت سبز واری

عالمی ادب اور اردو

جناب سید محمد تقی

ہمارا رسم الخط

پروفیسر طاہر فاروقی

اردو پاکستان میں

 

شرقی پاکستان میں اردو

جناب کلیم سہرامی

سابق بلوچستان میں اردو

ڈاکٹر اکبر حسین قریشی

بلوچی اور اردو

ڈاکٹر انعام الحق کوثر

سندھی اور اردو

ڈاکٹر احسن فاروقی

علاقہ سرحد میں اردو

ڈاکٹر شرر نعمانی

پشتو اور اردو

جناب سید انوار الحق

پنجابی اور اردو

صوفی غلام مصطفٰی تبسم

پوٹھوہار میں اردو

جناب اکرم حیدری

کشمیر میں اردو

جناب سلیم خان

پاکستانی ادب

 

پاکستانی ادب کیا ہے؟

ڈاکٹر مولانا ماہر القادری

پاکستانی ادب

جناب سید یونس شاہ

پاکستانی ادب کے دس سال

جناب ڈاکٹر سید عبداللہ

اردو غزل

ڈاکٹر سلام سندیلوی

اردو غزل کدھر

جناب نظیر صدیقی

جدید نظم

جناب عرش صدیقی

قومی شاعری

جناب شمس الدین صدیقی

اردو نثر ميں طنز و مزاح

جناب ڈاکٹر وزیر آغا

اردو افسانہ

جناب وقار عظیم

اردو افسانے کے جدید رجحانات

جناب احمد ندیم قاسمی

اردو ناول

جناب سید وصی رضا

اردو ڈراما

جناب اصغر بٹ

اسکول آف ڈرامہ کی ضرورت

جناب آغا بابر

ریڈیو ڈراما

جناب خاطر غزنوی

اردو تنقید

محترمہ ڈاکٹر میمونہ انصاری

لسانیات کا جائزہ

جناب محمد ایوب صابر

اقبالیات کا خاکہ

جناب حسین اختر

اردو صحافت

جناب ڈاکٹر صابر علی خان

ادبی و علمی رسائل

جناب محمد عارف قریشی

دینی ادبیات

مفتی انتظام اللہ شہابی

بچوں کا ادب

جناب سعید لخت

اردو میں تراجم

جناب کمال احمد رضوی

علمی و ادبی ادارے

 

انجمن ترقی اردو پاکستان

محترمہ آنیسہ نرگس عظیم

دائرہ معارف اسلامیہ لاہور

جناب نصیر احمد ناصر

مجلس ترقی ادب لاہور

جناب عبدالغفار

ترقی اردو بورڈ کراچی

جناب شان الحق حقی

مرکزی ترقی اردو بورڈ لاہور

جناب کرنل مجید ملک

دیگر مقتدر ادارے

جناب خاطر غزنوی

پنجاب میں اردو

جناب غلام حسین ذوالفقار

سندھ یونیورسٹی اور اردو

جناب شرف الدین اصلاحی

پشاور یونیورسٹی اور اردو

جناب خاطر غزنوی

دیگر یونیورسٹیاں اور اردو

محترمہ منور تمیز

اردو کالج

جناب سید عبدالرشید فاضل

کتب خانہ انجمن ترقی اردو

جناب عظیم الدین محبت

کتب خانہ پشاور یونیورسٹی

جناب قمر مرزا

کتب خانہ اسلامیہ کالج پشاور

جناب کے۔ بی نسیم

دیگر اہم کتب خانے

جناب قمر مرزا

اشاعتی ادارے

جناب مقبول انور داؤدی

علمی ادبی انعامات

جناب ابن انشاء

 

یہ شمارہ چار حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ "زبان اور مسائل" کے حوالے سے ہے۔ اس حصے میں اردو زبان، اس کے رسم الخط، علاقائی زبانوں کے ساتھ اس کا تعلق اور مختلف زبانوں کے اردو پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ پاکستانی ادب میں زبان کا مسئلہ اور دوسرے لسانی مسائل کا ذکر ہے۔

دوسرا حصہ "اردو پاکستان میں" ہے۔ اس حصے ميں پاکستان کے مختلف علاقوں، مشرقی پاکستان، بلوچستان، سرحد، پوٹھوہار اور کشمیر میں اردو ادب کی ترقی، علمی و ادبی انجمنوں، اردو زبان میں شایع ہونے والے اخبارات، رسائل اور جرائد کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ ان علاقوں کی اردو کی ترقی اور ترویج ميں خدمات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی علاقائی زبانوں بلوچی، سندھی، پنجابی اور پشتو کے اردو کے ساتھ لسانی روابط اور ایک دوسرے پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تیسرے حصے میں پاکستانی ادب کی وضاحت کے ساتھ ساتھ تقسیم ہند )   1947ء سے 1964ء ( تک سولہ سال میں غزل، نظم، افسانہ، ناول، ڈراما، تنقید، طنزو مزاح، صحافت، تراجم، اقبالیات اور لسانیات کے ادبی سفر کا ذکر ہے۔ نیز اس دوران رونما ہونے والی تبدیلیوں، رجحانات اور تجربات کا بھی تذکرہ ملتا ہے۔

چوتھے حصے ميں پاکستان ميں اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے کام کرنے والی علمی و ادبی انجمنوں، اداروں، جامعات، کتب خانوں اور اشاعتی اداروں کی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس شمارے کو ادبی حلقوں کی طرف سے بہت سراہا گیا۔ اخبارات اور رسائل ميں تعریف و توصیف ہوئی۔ اچھے تبصرے شایع ہوئے۔ نگار، پاکستان نے بھی تبصرہ کیا۔

"خیابان کا یہ مخصوص شمارہ پاکستانی زبان و ادب کی تاریخ ہے۔ ایسی تاریخ جو مختصر ہونے کے باوجود جامع ہے اور جسے آئندہ اس قسم کے کاموں میں مستند ماخذ کی حیثیت حاصل رہے گی۔ بظاہر یہ کام ہونا چاہیے تھا لاہور اور کراچی سے ۔۔۔۔۔۔ لیکن ظاہر سے کیا ۔۔۔۔۔ اصل چیز ہے کام کرنے کی لگن اوریہی لگن شعبہ اردو پشاور یونیورسٹی کے توسط سے وہ کام کر گئی جس پر دوسرے ادارے جس قدر رشک کریں کم ہے" ) ۵ (

خیابان کا چھٹا شمارہ "غالب نمبر" فروری 1969ء میں شایع ہوا۔ 362 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ شاہین برقی پریس پشاور سے شایع کیا گیا۔ یہ غالب کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ پروفیسر طاہر فاروقی کی ریٹائرمنٹ کے بعد شعبہ اردو کی صدارت شمس الدین صدیقی نے سنبھال لی۔ اس رسالے کے لیے ملک بھر کے دانشوروں اور غالب شناسوں نے مضامین ارسال کیے۔ لیکن وسائل کی کمی آڑے آئی۔

"اس موقع پر شمس الدین صدیقی اور مرتضٰی اختر جعفری نے اپنے علم دوست احباب، یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ سے چندہ جمع کرکے اس رسالہ کو شایع کیا۔ شعبہ اردو کے اولین صدر ڈاکٹر مظہر علی خان )جنہوں نے خیابان کا نام تجویز کیا تھا ( نے اس چندے میں ۵۰ روپے )جو اس وقت بہت بڑی رقم تھی ( جمع کرکے ایک دفعہ پھر خیابان سے اپنی محبت کا اظہار کیا"۔   ) ۶ (

وسائل کی کمی کی وجہ سے "خیابان غالب نمبر" محدود تعداد ميں شایع کیا جا سکا۔ اس شمارے کو علمی و ادبی حلقوں نے بے حد پسند کیا۔ جن حضرات کو اس کا نسخہ نہ مل سکا۔ ان کی پرزور فرمائش پر اس رسالے کو "خیابان غالب" کے نام سے دوبارہ 15مارچ 1969ء کو کتابی صورت میں شایع کیا گیا۔

اس شمارے کے فہرست مضامین یوں ہے۔

عنوان

قلم کار

غالب کی کہانی ان کی اپنی زبانی

پروفیسر طاہر فاروقی

غالب کے چند نقاد

ڈاکٹر عبادت بریلوی

غالب کے خطوط

جناب سید وقار عظیم

غالب کا فن مکتوب نگاری

جناب صفی حیدر دانش

غالب کا ذوق تماشا

جناب ڈاکٹر وزیر آغا

غالب کے کلام میں مضامین کی تکرار

جناب ڈاکٹر سہیل بخاری

غالب کی عظمت

جناب وصی شاہ

مرزا غالب اپنے مقطعوں کی اوٹ میں

جناب ڈاکٹر نزیر مرزا برلاس

غالب کا فارسی کلام

جناب ڈاکٹر غلام اکبر شاہ نقوی

غالب کی فارسیت

ڈاکٹرمحمد صدیق خان

غالب کا تصور محبت

جناب ڈاکٹر اشفاق احمد عثمان

غالب کی شخصیت

جناب محمد احمد شمسی

غالب کی شخصیت

محترمہ فہمیدہ اختر

غالب کے خاص تصورات و افکار

جناب شرر نعمانی

غالب ماتم یک شہر آرزو

جناب یونس شاہ

غالب کا اثر ۔ اقبال کی شاعری پر

جناب ڈاکٹر محمد ریاض

غالب کے صنائع و بدائع

جناب افضل حسین اظہر

گزارش احوال واجبی

جناب خواجہ شمیم بھیروی

غالب اور فرہاد

جناب مرزا ادیب

غالب کا زمانہ

ڈاکٹر سید مرتضٰی جعفری

غالب کا عطیہ اردو قصیدہ کو

ڈاکٹر سید مرتضٰی جعفری

غالب کی آواز

جناب اعجاز الرحمان

غالب کا عطیہ اردو غزل کو

پروفیسر نصیر احمد راز

غالب کی بغاوت

جناب مظہر علی سید

غالب کے تنقیدی تصورات

جناب سید احمد اشرف بخاری

غالب سو سال بعد

محترمہ پروفیسر منور رؤف

اس کے علاوہ غالب کی زمینوں میں درجہ ذیل حضرات کی غزلیں شامل ہیں۔

جناب سید جگرکاظمی، جناب سید ضیاء جعفری، جناب قاری بسمل بخاری، جناب باقی صدیقی، جناب سید احمد فراز، جناب شمیم بھیروی، جناب کلیم جلسیری، جناب خاطر غزنوی، جناب مسعود انور شفقی، جناب افضل حسین اظہر، جناب عزیز اختر وارثی، جناب ایوب صابر، جناب نبی بخش گوہر، جناب فیض القادری، جناب محمد طاہر فاروقی، جناب رضا ہمدانی، جناب روشن لکھنوی، جناب سید مرتضٰی اختر جعفری۔

منظومات

 

غالب

جناب محسن احسان

شعر غالب

جناب شرر نعمانی

غالب سے خطاب

جناب ملک ناصر علی خان

بحضور غالب

جناب میجر محمد عاشق

غالب کی زمینوں ميں

جناب ایوب صابر

غالب کی شخصیت اور شاعری کے حوالے سے یہ شمارہ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس میں ان کی زندگی کے ان اہم پہلوؤں کا احاطہ بھی کیا گیا ہے جنہوں نے غالب کی شخصیت کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ حوالے ان کے خطوط سے بھی اخذ کیے گئے ہيں۔ شخصیت کے علاوہ ان کی اردو اور فارسی شاعری کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ خاص کر ان کے ہاں فلسفیانہ اورنفسیاتی جہتوں کی نقاب کشائی کی گئی ہے اور زندگی کے بارے ميں ان کے مختلف تصورات کو یکجا کرکے ان کی عظمت کی تصویر کھینچی گئی ہے۔ جس سے کم از کم ایک بات ضرور ثابت ہوتی ہے کہ عظیم فن کار اپنے زمانے کے ساتھ ساتھ آئندہ زمانوں کی تبدیلیوں کو بھی محسوس کرسکتا ہے اور عظیم فن کار کا فن یک رخا ہوتا ہے نہ ہی جمود کا شکار۔ اس ميں حرکت و توانائی کی کئی صورتیں موجود ہوتی ہیں۔ جو ذات سے کائنات تک کا سفر اور پھر کائنات سے ذات تک کا سفر طے کرتی ہیں۔

خیابان کا ساتواں شمارہ "شرر نمبر" ہے۔ یہ جون 1972ء میں شایع ہوا۔ 286صفحات پر مشتمل اس رسالے کو شمس الدین صدیقی اور مرتضٰی اختر جعفری نے مرتب کیا۔

اس شمارے کے فہرست مضامین کچھ اس طرح ہیں۔

پیش لفظ

مرتبین

پیغام

جناب عبدالہاشم خان

شرر کا زمانہ

ڈاکٹر شمس الدین صدیقی

شرر کی زندگی

ڈاکٹرمرتضٰی اختر جعفری

اولیات شرر

ڈاکٹرافتخار احمد صدیقی

اردو ناول شرر سے پہلے

پروفیسر عبدالستار جوہر پراچہ

شرر کی ناول نگاری

پروفیسر سید وقار عظیم

شرر کے تاریخی ناولوں ميں مقصدیت

ڈاکٹر سخی احمد ہاشمی

شرر اور والٹر سکاٹ

پروفیسر عبدالحلیم صدیقی

فردوس بریں )ایک مطالعہ (

پروفیسر شرر نعمانی

شرر کا صحافتی کارنامہ

ڈاکٹر عبدالسلام خورشید

شرر کے تنقیدی تصورات

پروفیسر سجاد باقر رضوی

شرر کا اسلوب بیان

پروفیسر اعجاز الرحمان

شرر کی انشاء پردازی

پروفیسر افضل حسین اظہر

شرر کی شاعری

پروفیسر نصیر احمد راز

شرر کے نثری ڈرامے

پروفیسر اعجاز الرحمان

شرر اور چکبست کی ادبی چشمکیں

ڈاکٹر مرتضٰی اختر جعفری

شرر پر ایک نظر

پروفیسر سید وصی رضا

طلسمان — تلخیص و ترجمہ

پروفیسر قمر مرزا

خود نوشت

بشکریہ نقوش — آپ بیتی نمبر

پیام

نواب زادہ امیر محمد خان

اس شمارے میں اردو ادب کے نامور ناول نگار، ناقد، شاعر، صحافی، مورخ اور انشاء پرداز مولانا عبدالحلیم شرر کی زندگی اور فن کے مختلف گوشوں کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ پہلا مضمون شرر کے زمانے اور دوسرا ان کی زندگی سے متعلق ہے۔ اس کے بعد شرر کی ناول نگاری سے متعلق مباحث اور پھر ان کی صحافت، تنقید، انشاء پردازی، شاعری اور ڈراموں کا تذکرہ ہے۔ شرر اور چکبست کے ادبی معرکوں کا حال بھی دلچسپی سے خالی نہیں۔ آخر میں والٹر سکاٹ کی "طلسمان" کا ترجمہ و تلخیص بھی شامل کیا گیا ہے جس سے متاثر ہو کر شرر نے تاریخی ناول نگاری شروع کی تھی۔

خیابان کا آٹھواں شمارہ دسمبر 1974ء میں شایع ہوا۔ 240 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ بھی شاہین برقی پریس پشاور سے شایع کیا گیا۔ یہ رسالہ میرانیس کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر "خیابان انیس نمبر" کے نام سے شایع ہوا۔ اس کے مرتبین محمد شمس الدین صدیقی اور سید مرتضٰی اختر جعفری تھے۔ اس شمارے کے مضامین کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

پیش لفظ

مرتبین

پیام

جناب محمد طاہر فاروقی

انیس کا زمانہ

ڈاکٹر شمس الدین صدیقی

انیس کا خاندان اور حالات زندگی

ڈاکٹر فرمان فتح پوری

انیس کی شخصیت

ڈاکٹر مرتضٰی اختر جعفری

مرثیہ میر انیس سے پہلے

ڈاکٹر ناظر حسین زیدی

میرانیس اور فن مرثیہ

پروفیسر اعجاز الرحمان

میرانیس کی کردار نگاری

ڈاکٹر عبیداللہ خان

میرانیس اور ایپک کا فن

پروفیسر عبدالعلیم صدیقی

میرانیس کا حسن بیان و بدیع

پروفیسر افضل حسین اظہر

میرانیس کے نقاد اور نکتہ چین

پروفیسر عبدالستارجوہر پراچہ

میرانیس اورعلامہ اقبال

پروفیسر رفیع الدین ہاشمی

میرانیس کے مرثیوں میں غیرمقامی اور غیر تاریخی عناصر

پروفیسر شرر نعمانی

میرانیس اور آج کا عام قاری

پروفیسر محمد احمد شمسی

انیس — مرثیہ اور لکھنوی مرثیہ

پروفیسر مبارک اکمل گیلانی

اردو مرثیہ ایک سوالیہ نشان

پروفیسر سید یونس شاہ

اردو مرثیہ کے اہمیت کے چند پہلو

پروفیسر صوفی عبدالرشید

میرانیس کے مطبوعہ کلام میں غلطیاں

سید یوسفس حسین

میرانیس اور ان کا فن شاعری

سید ضمیر اختر رضوی

 

یہ شمارہ اردو کے بے مثل مرثیہ گو شاعر میرانیس کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے ميں شایع ہوا۔ اس ميں میرانیس کی شخصیت، افکار اور فن کے حوالے سے سترہ مقالات شامل ہیں۔ جس ميں ان کے زمانے، خاندان، شخصیت اور حالات زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے اور انیس کی مرثیہ گوئی پر مختلف حوالوں سے بحث کی گئی ہے۔

انیس کی اہمیت اور حیثیت ان کی زبان اور اسلوب کے حوالے سے زیادہ ہے۔ اس لیے اس شمارے کے زیادہ تر مضامین ان کے فن کے حوالے سے ہیں۔ انیس کے ہاں زبان کے جو کمالات ہيں انہيں زیر بحث لایا گیا ہے۔ خاص کر ان کی کردار نگاری، بیان و بدیع اور فن مرثیہ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ یہاں ایک تاریخی تسلسل موجود ہے اور یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ مرثیہ انیس سے پہلے کس صورت ميں تھا اور انیس نے مرثیہ کو کس مقام تک پہنچا دیا۔

خیابان کا نواں شمارہ "خیابان دانائے راز نمبر" کے نام سے اکتوبر 1977ء میں شایع ہوا۔ 368صفحات پر مشتمل یہ رسالہ شاہین برقی پریس سے شایع ہوا۔ 1977ء میں پاکستان ميں علامہ اقبال کی صد سالہ تقریبات منائی گئی۔ جامعہ پشاورکا شعبہ اردو اپنے قیام کے پہلے سال سے ہر سال یوم اقبال مناتا آ رہا ہے۔ اس سال بھی خصوصی طور پر یہ یادگار نمبر شایع کیا گیا۔ اس سے پہلے بھی شعبہ 1962ء میں اپنا پہلا خاص نمبر یعنی "اقبال نمبر" شایع کر چکا تھا۔ تاہم "یابان دانائے راز" کے لیے خصوصی طور پر مقالات و مضامین لکھوائے گئے۔ اس شمارے کے مرتبین ڈاکٹر شمس الدین صدیقی، ڈاکٹر سید مرتضٰی اختر جعفری اور عبدالستار جوہر پراچہ تھے۔ فہرست مضامین حسب ذیل ہے۔

پیش لفظ

مرتبین

پیام

محمد اسماعیل سیٹھی وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی

اقبال کا کلام قران کی روشنی ميں

پروفیسر محمد طاہر فاروقی

شاعر انسانیت اقبال

ڈاکٹر محمد شمس الدین صدیقی

اقبال کی شاعری میں انسان کی تحلیل

پروفیسر محمد نظیر صدیقی

اقبال کے ہندو مداح و نقاد

ڈاکٹر سید عبداللہ

اقبال اور گوئٹے

پروفیسر محمد حیات سیال

اقبال اور براؤننگ

پروفیسر عبدالعلیم صدیقی

اقبال کے چند اہم تصورات

پروفیسرحشمت جہاں ناز

اقبال مفکر پاکستان

آنسہ شمیم حیات سیال

اقبال کا فسلفہ حرکت و عمل اور اس کے محرکات

پروفیسردرشہوار ابراہیم

دانائے راز

پروفیسر منور رؤف

فکر اقبال کا دور اول — ثقافتی تجزیہ

ڈاکتر تبسم کاشمیری

علامہ اقبال اور اکبر حیدری

پروفیسر رفیع الدین ہاشمی

اقبال کی شاعری ميں مادیت اور روحانیت کا تصور

پروفیسر افضل حسین اظہر

ترقی پسند— علامہ اقبال اور ترقی پسند تحریک کا منشور

پروفیسر خاطر غزنوی

علامہ اقبال کے تنقیدی نظریات

ڈاکٹر عبادت بریلوی

علامہ اقبال عہد ساز تھے

جناب احمد ندیم قاسمی

اقبال اور سرزمین سرحد

ڈاکٹر عبدالستار خورشید

اقبال اور عصبیت )تفہیم اقبال (

ڈاکٹر انعام الحق کوثر

جدید اردو شاعری کی تحریک اور اقبال

پروفیسر شرر نعمانی

اقبال اور تندی باد مخالف

پروفیسر افتخار حسین شاہ

اقبال کی منظر کشی

پروفیسر صوفی عبدالرشید

مسجد قرطبہ اور اقبال

ڈاکٹر مرتضٰی اختر جعفری

اقبال اور محنت کش

پروفیسر محمد احمد شمسی

آبروئے ماز نام مصطفٰے است

پروفیسر سید یونس شاہ

اقبال کے نکتہ چین — ڈاکٹر سنہا

پروفیسر عبدالستار جوہر پراچہ

سیاسیات اور اقبال

ڈاکٹر ناظر حسین زیدی

عقل و وجدان — اقبال اور برگساں کی نظر میں

پروفیسر حبیب الرحمان

مکاتیب اقبال میں علمی اور ادبی مسائل

ڈاکٹر عبیداللہ خان

اقبال اور اکبر

پروفیسرضیاءالرحمان

اقبال اور اشتراکیت

پروفیسر نذیر تبسم

اقبال بہ حیثیت مفکر تعلیم اور معلم

ڈاکٹر فرمان فتح پوری

 

اقبال کی شخصیت اورفن کے حوالے سے مرتب ہونے والا یہ خیابان کا دوسرا شمارہ ہے۔ اس سے پہلے بھی ایک شمارہ اقبال کے فن پر مرتب کیا جا چکا ہے البتہ ایک بات ہے کہ دونوں میں کسی قسم کا تکرار کا عمل دیکھنے ميں نہیں آتا۔ پہلے شمارے میں کچھ اور موضوعات کے تحت کام ہوا ہے۔ اس شمارے کی بڑی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ اقبال کو وسیع تناظر ميں دیکھنے کے بعد اس کے فن کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ اور مختلف شخصیات کے ساتھ اقبال کے موازنے کی کیفیت موجود ہے اس سلسلے کےمضامین میں پروفیسر محمد حیات سیال کا مضمون "اقبال اور گوئٹے" اور علیم صدیقی کا مضمون "اقبال اور براؤننگ" شامل ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی بہت سی تحریکوں کی روشنی ميں اقبال کی فکر کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس طرح اقبال ایک مکمل صورت میں جلوہ گر ہوتا ہے اور اس تصور ميں مادیت، روحانیت، فلسفہ، ترقی پسندی، سیاسیات، عقل و وجدان، منطق اور بہت سے امور جمع ہو کر مختلف رنگوں کی مدد سے خدوخال متعین کرتے ہیں اس لحاظ سے اقبالیات کے سلسلے میں یہ ایک اہم کاوش ہے۔

خیابان کا دسواں شمارہ اپریل 1980ء میں شایع ہوا۔ خیابان کا یہ شمارہ "طاہر فاروقی نمبر" ہے۔ 288 صفحات پر مشتمل یہ شمارہ حمیدیہ برقی پریس پشاور سے شایع ہوا۔ اس کے مرتبین ڈاکٹر شمس الدین صدیقی اور ڈاکٹر سید مرتضٰی اختر جعفری تھے۔ فہرست مضامین حسب ذیل ہے۔

پیش لفظ

مرتبین

پیام

صاحبزادہ محمد زیبر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی

محمد طاہر فاروقی بقلم خود )خود نوشت (

پروفیسر محمد طاہر فاروقی

فاضل بزرگ

ڈاکٹر غلام مصطفٰی خان

طاہر فاروقی مرحوم

حکیم محمد سعید

طاہر فاروقی

پروفیسر نذیر صدیقی

پروفیسر طاہر فاروقی )معروف اقبال شناس (

پروفیسر صدیق جاوید

بزم ادب کا ایک روشن چراغ

پروفیسر حشمت جہاں ناز

استاد طاہر فاروقی )یادیں اور تاثرات (

پروفیسر محمد نذیر اشک

پروفیسر طاہر فاروقی کے علمی و ادبی کارنامے

کپتان سید واصف علی واصف

ڈاکٹر محمد طاہر فاروقی )چند یادیں چند تاثرات (

پروفیسر عبدالعلیم صدیقی

شفیق و مہربان استاد

مولانا فضل معبود

یاد رفتگان

پروفیسر ظہور احمد اعوان

مخزن اردو

پروفیسر منور رؤف

جناب طاہر فاروقی کے ساتھ ایک شام

پروفیسر بشیر الدین

والد محترم

پروفیسر اطہر فاروقی

پروفیسر محمد طاہر فاروقی )چند یادیں (

پروفیسر نسیم حسین اختر

نقش کا رنگ ثبات

پروفیسر حسین اختر

استاد بزرگ پروفیسر محمد طاہر فاروقی

پروفیسر صادق زاہد

بیتے ہوئے کچھ دن

بیگم ارجمند فاروقی

کچھ یادیں کچھ باتیں

پروفیسر محمد انور فاروقی

آسماں تیری لحد پر شبنم آفشانی کرے

پروفیسر سہیلہ فاروقی

محترم مہربان

پروفیسر افضل حسین اظہر

طاہر فاروقی کی سوانح نگاری

ڈاکٹر شمس الدین صدیقی

طاہر فاروقی کی شاعری

ڈاکٹر سید مرتضٰی اختر جعفری

محمد طاہر فاروقی اور مکتوب نگاری

پروفیسر خاطر غزنوی

تنقید کا روشن مینار

پروفیسر عبدالستار جوہر پراچہ

سفر ترکی

پروفیسر محمد طاہر فاروقی

کلام طاہر

پروفیسر محمد طاہر فاروقی

یہ شمارہ شعبہ اردو کے سابق استاد اور صدر پروفیسر محمد طاہر فاروقی کی یاد ميں شایع کیا گیا۔ اس ميں پروفیسر صاحب کی ایک خودنوشت کے علاوہ ان کے رفقائے کار، طلبا اور دیگر اہل قلم کے تاثرات شامل ہیں۔ اس رسالے ميں محترم طاہر فاروقی کی مختلف حیثیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے جن میں ان کی مہربان اور بزرگانہ شخصیت سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ خاص طور پر بحیثیت استاد ان کی شخصیت کو بہت سراہا گیا ہے۔ مختلف مضامین میں شاگردون نے اپنے ایک بہترین استاد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور یادوں کے دریچوں پر دستک دے کر ماضی کے اس زمانے کو یاد کیا ہے جب انہوں نے استاد طاہر فاروقی کے ساتھ ایک علمی زندگی بسر کی تھی نہ صرف استاد کی حیثیت سے بلکہ ایک باپ ایک دوست کی حیثیت سے بھی ان کی شخصیت کے نقوش ابھارے گئے ہیں۔ شخصت کے علاوہ اردو زبان کے سلسلے ميں ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے ان کی علمی و ادبی کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور خاص کر ان کی اقبال شناسی پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ ان کی اقبال شناسی کے علاوہ سوانح نگاری، شاعری اور مکتوب نگاری کا تنقیدی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ اس طرح یہ رسالہ احساس تشکر کا درجہ اختیار کر لیتا ہے۔ جو شعبہ اردو اپنے ایک محسن کی نذر کر رہا ہے۔

خیابان کا گیارہواں شمارہ جون 1982ء میں شایع ہوا۔ 160 صفحات پر مشتمل یہ شمارہ حمیدیہ برقی پریس پشاور سے شایع کیا گیا۔ اس کے مرتبین بھی شمس الدین صدیقی اور مرتضٰی اختر جعفری تھے۔ اس شمارے کے مضامین کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

حرف آغاز

مرتبین

پیغام

ڈاکٹررشیداحمدطاہرخیلی وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی

حصہ اول

 

پیغامات )جشن سیمیں کے موقع پر (

عبدالہاشم خان وزیر تعلیم صوبہ سرحد
ڈاکٹر سید عبداللہ
ڈاکٹر عبادت بریلوی

روداد

پروفیسر ظہور احمد اعوان

خطبہ استقبال

ڈاکٹر سید مرتضٰی جعفری

شعبہ اردو کے پچیس سال

ڈاکٹر محمد شمس الدین صدیقی

حصہ دوم

 

اردو میں قران پاک کے منظوم تراجم

ڈاکٹر فرمان فتح پوری

شاہ عبدالقدیر دہلوی کا ترجمہ قرآن مجید

ڈاکٹر محمد صدیق شبلی

پاکستان میں اردو، فنون لطیفہ اور اسلام

ڈاکٹر وحید قریشی

اردو، اسلام اور تخلیق ادب

پروفیسر نذیر صدیقی

اردو، اسلام اور پاکستان

پروفیسر شمیم احمد

مذ ہب اور ادب

ڈاکٹر نجم الاسلام

ادب کا اسلامی نظریہ

ڈاکٹر شمس الدین صدیقی

برصغیر کی تحریکوں میں اردو کا اسلامی کردار

پروفیسر سید یونس شاہ

قرون وسطٰی کی اسلامی تحریک

ڈاکٹر انور سدید

اسلام کی ترویج و اشاعت میں اردو کا حصہ

ڈاکٹر محمد مغزالدین

اردو زبان اور قومی تقاضے

پروفیسر محمد ایوب صابر

اردو ادب کی ترویج میں فارسی کی اہمیت

ڈاکٹر عبادت بریلوی

دو مشکل اصطلاحات

ڈاکٹر سید عبداللہ

جدیدیت کا عصری روپ

پروفیسر فتح محمد ملک

اردو کی ملی شاعری

پروفیسر درشہوار ابراہیم

اردو میں نعت گوئی

پروفیسر خاطر غزنوی

اردو ميں منقبت نگاری

ڈاکٹر سید مرتضٰی جعفری

اردو مرثیہ نگاری

پروفیسر حشمت جہاں ناز

بلوچستان کے اردو نعت گو شعراء

ڈاکٹر انعام الحق کوثر

اقبال اور حب رسول

آنسہ سعیدہ مہتاب

 

اس رسالے کے بنیادی طور پر دو حصے بنتے ہیں۔ پہلا حصہ شعبہ اردو کے جشن سیمیں کے حوالے سے ہے جس ميں اس جشن کی روداد بیان کی گئی ہے اور اس موقع پر مختلف لوگوں کے تاثرات کو قلم بند کیا گیا ہے اس جشن سیمیں کے موقع پر ایک مذاکرہ بھی منعقد ہواتھا جس کا موضوع "اردو اور اسلام" تھا۔ اس محفل مذاکرہ ميں پڑھے جانے والے مضامین رسالے کے دوسرے حصے میں شامل ہیں۔ اس میں سب سے اہم نکتہ موضوع کے حوالے سے ہے جس کے تحت ہم اردو زبان اور مذ ہب اسلام کے روابط تلاش کرنے کی جد وجہد میں ہیں۔ لہذا اردو ميں مذ ہبیات کے حوالے سے جو کام ہوا ہے اس پر اس حصے ميں بحث بھی کی گئی ہے اور اس کا تحقیقی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ خاص کر اردو میں ہونے والے قرآن پاک کے تراجم کا تذکرہ کیا گیا ہے اور ادب کے حوالے سے اسلامی نظریات کا جائزہ لیا گیا ہے اور مذہب و ادب کی مشترکہ اساس تلاش کی گئی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اردو ادب ميں اسلامی تحریکوں کے اثرات تلاش کیے گئے ہیں۔ اور اردو کی ان اصناف کا جائزہ لیا گیا جن پر براہ راست مذہب کا اثر پڑتا رہا اور جن کی تشکیل ميں مذہب نے بنیادی کردار ادا کیا۔ اس سلسلے ميں نعت گوئی، منقبت نگاری اورمرثیہ نگاری آ جاتے ہیں۔

خیابان کا بارہوں شمارہ طویل عرصہ کی غیر حاضری کے بعد 1995ء ميں منظر عام پر آیا۔ 1993ء میں شعبہ اردو نے باڑہ گلی میں ایک سہ روزہ ادبی کانفرنس منعقد کی۔ اس کانفرنس میں پاکستان کے نامور اہل قلم نے ادب کی نثری اصناف پر گراں قدر مقالے پیش کیے۔ ان مقالات کو بعد میں "اصناف نثر نمبر" کے نام سے شایع کیا گیا۔ 422صفحات پر مشتمل یہ شمارہ شاہین پریس پشاور نے شایع کیا۔ اس کے سرپرست اعلٰی ڈاکٹرفرزندعلی درانی وائس چانسلر جامعہ پشاور تھے۔ رئیس السنہ الشرقیہ ڈاکٹر محمد اعظم اعظم نگران اور پروفیسر منور رؤف مدیر اعلٰی تھی۔ اس میں شامل مضامین کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

پیغامات

خورشید علی خان گورنر صوبہ سرحد
فرزند علی درانی وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی
ڈاکٹر محمد اعظم اعظم

اداریہ

پروفیسر منور رؤف

ا۔ افسانوی ادب

 

اردو داستان اور داستانیں

ڈاکٹر فرمان فتح پوری

اردو ناول کے انقلابی اوراق

ڈاکٹر عبدالحق حسرت

اردو افسانے کے نئے موضوعات

ڈاکٹر رشید امجد

اردو ڈرامے پر نئی تحقیق

مرزا ادیب

اردو ڈرامے پر اسلامی اثرات

مرزا ادیب

اردو افسانہ روایت سے علامت تک

ڈاکٹر اعجاز راہی

ب۔ دیگر اصناف ادب

 

اردو میں خطوط نگاری

ڈاکٹر انور سدید

اردو ميں مکتوب نگاری

ڈاکٹر رحیم بخش شاہین

اردو ميں تذکرہ نگاری

ڈاکٹر فرمان فتح پوری

اردو ادب ميں خود نوشت

پروفیسر عبدالباقی صدیقی

اردو ادب ميں سوانح نگاری

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی

اردو میں خاکہ نگاری

ڈاکٹر بشیر سیفی

اردو میں انشائیہ نگاری

ڈاکٹر وزیر آغا

اردو میں رپورتاڎ

پروفیسر خاطر غزنوی

اردو میں سفر نامے

پروفیسرمنور رؤف

ج۔ اسالیب ادب

 

اردو میں ترجمہ کی روایت

ڈاکٹر مرزا حامد بیگ

اردو کا صحافتی ادب

پروفسیر زبیدہ ذوالفقار

اردو میں تحقیق کی روایت

ڈاکٹر سلطانہ بخش

اردو میں تنقید نگاری

ڈاکٹر انوار احمد

اردو ادب میں طنز و مزاح

ڈاکٹر صابر کلوروی

اردو میں تمثیل نگاری

پروفیسر خاطر غزنوی

 

اس شمارے میں نثر کی تقریباً تمام اصناف کا احاطہ تحریر ميں لایا گیا ہے اس رسالے کے تین حصے بنتے ہيں۔ پہلا حصہ "افسانوی ادب" کے عنوان سے ہے جس ميں داستان، ناول، افسانے اور ڈرامے پر تحقیقی و تنقیدی مقالات شامل ہيں۔ ان مقالات ميں ان تمام اصناف کا ارتقائی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ آغاز سے اب تک ہونے والی تبدیلیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے اور خاص کر اصناف میں پھلنے پھولنے والے جدید رجحانات پر بحث کی گئی ہے۔

 

دوسرا حصہ "دیگر اصناف ادب" کے عنوان سے ہے جس ميں مکتوب نگاری، تذکرہ نگاری، خود نوشت، سوانح نگاری، خاکہ نگاری، انشائیہ نگاری، سفرنامہ نگاری اور رپورتاڎ نگاری شامل ہیں۔ ان تمام اصناف کو تکنیکی اعتبار سے پرکھا گیا ہے اور ان کی تکنیک پر اچھی خاصی بحث کی گئی ہے۔ تکنیک کے ساتھ ساتھ ان کا ارتقائی سفر بھی پیش کیا گیا ہے اس طرح یہ اصناف اپنی ارتقائی صورت میں اجاگر ہوئی ہیں۔

رسالے کا تیسرا حصہ "اسالیب ادب" کے موضوع سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں وہ اصناف شامل ہیں جو اپنے اسالیب کے باعث شناخت رکھتی ہيں جس میں ترجمہ، صحافت، تحقیق، تنقید، طنزومزاح اور تمثیل نگاری شامل ہیں۔ ان اصناف کا فنی اور موضوعاتی جائزہ لیا گیا ہے اور ان کے ادبی سفر کا تعین کیا گیا ہے۔

خیابان اصناف نثر نمبر کی بڑی کامیابی اسی میں ہے کہ ایک ہی جگہ نثر کی جملہ اصناف اپنی تکنیکی اور موضوعاتی حوالے کے ساتھ سامنے آئی ہیں اور یوں ادب کے طالب علم کو ایک ہی رسالے میں نثر کی ہر صنف کے بارے میں معلومات فراہم ہو جاتی ہیں۔

اس شمارے کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ مرزا ادیب کے بقول

" یہ شمارہ دیکھکر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس کے بنانے سنوارنے میں صرف ایک جامعہ کے شعبہ اردو کی کوششیں صرف ہوئی ہیں کیونکہ ایک یونیورسٹی کے متعلقہ شعبے کی مساعی بہرحال محدود رہتی ہے مگر اس پرچے کی بلند پائیگی قاری کو یہ خوش گوار احساس دلاتی ہے کہ یہ کسی یونیورسٹی کا نہیں ملک کا کوئی بہت اونچے معیار کا ادبی مجلہ ہے"۔  ) ۷ (

ڈاکٹر وزیر آغا اس شمارے کے بارے ميں رقم طراز ہیں۔

" یہ ایک بلند پایہ نمبر ہے۔ ملک کی کسی بھی یونیورسٹی کے اردو شعبے نے اس معیار اور ضخامت کا کوئی نمبر اب تک شایع نہیں کیا"   ) ۸ (

جبکہ ڈاکٹر فرمان فتح پوری لکھتے ہیں۔

" نہایت عمدہ کام ہے اور علمی و ادبی اداروں کے لیے لائق تقلید ہے"۔   ) ۹ (

خیابان کا تیرہواں شمارہ 2001ء ميں شایع ہوا۔ اصناف نثر نمبر کو ادبی حلقوں اور طلبہ نے بہت پسند کیا۔ لہذا اس حوصلہ افزائی کے باعث خیابان کا اگلا شمارہ "اصناف سخن نمبر" کے نام سے شایع کیا گیا۔ 1994ء میں شعبہ اردو کا دوسرا سیمینار باڑہ گلی میں اصناف سخن کے موضوع پر ہوا تھا۔ اس سیمی نار کے مقالے بھی اصناف سخن نمبر میں شامل ہیں۔ 425 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ حرم پرنٹر پشاور سے شایع کیا گیا۔ اس کے سرپرست اعلٰی ذوالفقار گیلانی وائس چانسلر جامعہ پشاور تھے جبکہ ڈاکٹر صابر کلوروی اور منور رؤف مرتبین تھے۔ اس شمارے کی فہرست مضامین درجہ ذیل ہیں۔

اظہار خیال

پروفیسر منور رؤف

اردو ادب میں حمد و نعت

پروفیسر سید یونس شاہ

اردو قصیدہ نگاری کا ارتقاء

ڈاکٹر صابر کلوروی

اردو غزل کا فکری منظر نامہ

پروفیسر نذیر تبسم

جدید اردو غزل تجربات و امکانات

پروفیسر طارق ہاشمی

اردو مرثیہ نگاری قدیم سے جدید تک

پروفیسر اسلم فیضی

اردو مثنوی کا ارتقاء

پروفیسر سلمان علی

شہر آشوب کی روایت

پروفیسر محمد سلیم

واسوخت

پروفیسر مشتاق احمد

آزاد نظم کی ہیئت اور تکنیک

ڈاکٹر حنیف کیفی

اردو میں نثری نظم

ڈاکٹر فخرالحق نوری

اردو ماہیا : تحقیقی مطالعہ

ڈاکٹر بشیر سیفی

اردو ميں گیت نگاری

پروفیسر خاطر غزنوی

پاکستان ميں اردو دوہے کا ارتقاء

ڈاکٹر عرش صدیقی

پیروڈی

پروفیسر مشتاق صدیقی

اردو میں رباعی

پروفیسر محسن احسان

چو مصرعی قطعہ کا مختصر جائزہ

ڈاکٹر بشیر سیفی

سانیٹ اور اس کا سفر

ڈاکٹر حنیف کیفی

ہائیکو کے مسائل

ڈاکٹر محمد امین

ریختی ایک صنف سخن

پروفیسر روبینہ شاہین

اردو کی قدیم ترین شعری اصناف

ڈاکٹر مرزا حامد بیگ

مختصر شعری ہیئتیں

ڈاکٹر محمد امین

دیگر اصناف سخن اور شعری ہیئتیں

بادشاہ منیر بخاری

 

اس رسالے ميں شاعری کی تمام اصناف پر مضامین شامل ہیں جس ميں وہ اصناف بھی شامل ہيں جو ہیئت کے اعتبار سے اپنی شناخت رکھتی ہیں اور وہ اصناف بھی شامل ہیں جو موضوع کے اعتبار سے اپنی پہچان مقرر کرتی ہیں۔ ہر صنف کی تکنیک، اس میں ہونے والے تجربات اور ان کا فنی اور موضوعاتی ارتقاء بھی پیش کیا گیا ہے۔ خاص کر نظم کی ان اصناف پر اندرونی و بیرونی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے اور مختلف ملکی اور بین الاقوامی تحریکوں کی روشنی ميں ان اصناف ميں ہونے والے تبدیلیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔ اس میں سب سے اہم بات نئی تبدیلیوں اور نئے رجحانات پو ہونے والی بحث ہے جس کی روشنی ميں ہم اصناف شعر کی جدیدیت کو پرکھ سکتے ہیں اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل بھی تیار کر سکتے ہیں۔ آزاد نظم، نثری نظم، سانیٹ اور ہائیکو کے حوالے سے بہت سے مسائل کا تجزیہ بھی ملتا ہے اور مختلف اصناف کے پس منظر میں نفسیاتی امور پر بحث بھی ملتی ہے اس لحاظ سے اصناف نثر نمبر کی طرح اصناف سخن نمبر بھی ایک کامیاب کوشش ہے جس میں جملہ اصناف اپنی تکنیک اور موضوعات کے حوالے سے اس ایک رسالے ميں جمع ہو گئی ہیں۔

خیابان کا چودھواں شمارہ 2003ء ميں شایع ہوا۔ 2002ء کے سال کو حکومت نے اقبال کا سال قرار دیا تھا۔ اس لیے شعبہ اردو نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے "نوادر اقبال نمبر" شایع کیا۔ اس شمارے میں شامل چار مضامین ایسے ہیں جو باڑہ گلی کے تیسرے سیمی نار )منعقدہ ۱۹۹۵ء ( میں پڑھے گئے ہیں۔ اس شمارے ميں اقبال کے حوالے سے کچھ نادر چیزیں بھی شامل کی گئی ہیں اسی مناسبت سے اس کا نام بھی "نوادر اقبال" رکھا گیا۔ اس شمارے کی فہرست مضامین کچھ یوں ہے

باعث تحریر

ڈاکٹرصابر کلوروی

حصہ اول: نوادرات اقبال

 

۱۔ خطوط بنام منشی غلام قادر فرخ امرتسری، ڈاکٹر کچلو، محمد عثمان، عبدالماجد بدایونی، مولانا محمد علی، امجد نجمی، قائداعظم محمد علی جناح و اردو ترجمہ، ظفر علی خان ایڈیٹر زمیندار،

ب۔ غیر مدون/ غیر مطبوعہ کلام
ج۔ اقبال کی نایاب نثری تحریریں
د۔ اقبال کے بیانات اور تقریریں
ھ ۔ اقبال کے مضامین
و۔ شذرات فکر اقبال
ز۔ اقبال کا ایک غیر مدون انٹرویو
ح۔ اخبار اقبال )اقبال کے بارے ميں خبریں (
ط ۔ متفرق

 

 

 

اردو فارسی
تقاریظ، تبصرے، آراء

حصہ دوم

 

ملفوظات اقبال

اقبال کے ہم جلیس، ملاقاتیں، یادیں

ڈاکٹرمحمد اقبال کی ترجیعات و تنقیدات

حکیم فضل الرحمان سواتی

سر اقبال اپنے گھر میں

سلمٰی رشید صدیقی

علامہ اقبال، لندن کی ایک ادبی محفل ميں

ڈاکٹر شیخ عنایت اللہ

یاد رفتگان

جلال الدین بار ایٹ لاء

علامہ اقبال کے حضور میں

حکیم عبدالمجید صاحب عتیقی

واقعات اقبال

حکیم کلب علی

اقبال اپنی بہن کی نظر میں

کریم بی بی

ایک بھولی ہوئی کہانی

عبد المجید سالک

چند با اقبال لمحے

مرزا عزیز فیضائی

اقبال ایک تاثر

تصدق حسین خالد

میری یادیں

راؤ صاحب

شاعر مشرق کے حضور میں

چودھری عبدالمجید

حاجی صاحب ترنگزئی اور علامہ اقبال

عزیز جاوید

عنا کاظمی اور اقبال

فارغ بخاری

کچھ بھولی بسری یادیں

ڈاکٹر ہیرا لال چوپڑا

علامہ، مجنون گھورکھپوری کی نظرمیں

مجنون گھورکھپوری

اقبال اور عطیہ بیگم

نازلی بیگم

علامہ اقبال اور پختون شخصیات

پرویش شاہین

حصہ سوم: علامہ اقبال کے چار اہم اسفار

 

علامہ اقبال کا سفر مراد آباد

ڈاکٹر طاہر فاروقی

شاعر مشرق کا سفر جالندھر

حافظ نثار احمد جالندھری

اقبال کا سفر بہار

جگن ناتھ آزاد

اقبال کا سفر پشاور

ڈاکٹر صابر کلوروی

حصہ چہارم: سیمی نار کے مقالات

 

پاکستانی جامعات میں اقبالیاتی تحقیق

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی

صوبہ سرحد میں اقبال شناسی کی روایت

ڈاکٹر صابر کلوروی

اقبال اور فلسفہ عجم

ڈاکٹر ظہور احمد اعوان

علامہ اقبال کی ابتدائی فارسی شاعری

ڈاکٹر صابر آفاقی

حصہ پنجم: نایاب مضامین و مقالات

 

افکار اقبال میں توحید کا ذکر

این میری شمل

علامہ اقبال کا ایک شعر

پروفیسر یوسف سلیم چشتی

تلمیحات اقبال

میرولی اللہ ایبٹ آبادی

اقبال میری نظر میں

میرولی اللہ ایبٹ آبادی

اقبال کا تصور فطرت اور جدید ماحولیاتی تحریک

ڈاکٹر اشرف عدیل

اقبال اور خواجہ فرید کا نظریہ عشق

ڈاکٹر میاں مشتاق احمد

پیغمبر خودی

رضا ہمدانی

سیرت اقبال پر ایک سرسری نظر

علامہ سید ذوقی

حصہ ششم: گوشہ طلبہ

 

اقبال کی آفاقیت

پروفیسر شمس الدین صدیقی

اقبال کا تصور مرد مومن

ڈاکٹر محمد طاہر فاروقی

اقبال کا فن

ڈاکٹر نورالحسن نقوی

اقبال کے غزلیہ تجربات

طارق ہاشمی

بال جبرئیل

سکندر علی وجد

والدہ مرحومہ کی یاد ميں

ڈاکٹر نورالحسن نقوی

محراب گل افغان کے افکار — ایک جائزہ

ڈاکٹر ارشاد احمد شاکر

حصہ ہفتم: عکسی خطوط

 

شمس الحسن، کیف بنارسی، عجب خان نقشبندی،

سردار رب نواز خان، ولیم روتھین، اسٹین،

غلام رسول خان، معراج خان

 

 

 

زبور عجم کی رباعیات

 

اقبال کے قلم سے، اقبال کی یادگار تحریر

اقبال کی تحریر بسلسلہ داؤد آپسن

افکارمیر خان ہلالی،

عطیہ فیضی کی ڈائری کا ایک ورق

اقبال کی موت پر فارغ بخاری کے تاثرات

پیام اقبال بہ ملت کہسار، اقبال اور علامہ مشرقی

دائرہ ادبیہ پشاور اور اقبال

 

 

اقبالیات کے سلسلے ميں خیابان کا یہ تیسرا شمارہ ہے اور باقی دو شماروں سے کسی حد تک مختلف بھی ہے۔ پہلے دو شماروں کی حیثیت تنقیدی زیادہ تھی اور اس شمارے کی حیثیت تحقیقی زیادہ ہے۔ اس میں اقبال کے غیر مدون اور غیر مطبوعہ کلام کے علاوہ اس کی نایاب نثری تحریریں اور انٹرویوز بھی شامل ہیں۔ یہ چیزیں رسالے کے پہلے حصے ميں دی گئی ہیں۔ دوسرے حصے میں اقبال کی زندگی کے حوالے سے کچھ یادگاریں موجود ہیں اور تیسرے حصے ميں اقبال کی چار سفروں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جن کی معلومات بے حد نادر ہيں اورپہلی دفعہ منظر عام پر آئی ہیں۔ چوتھا حصہ باڑہ گلی سیمی نار کے مقالات پر مشتمل ہے۔ جن کی حیثیت تنقیدی اور تحقیقی بنتی ہے۔ پانچویں حصے ميں اقبال کے فن سے متعلقہ مضامین شامل ہیں۔ چھٹا حصہ اقبال کی شاعری سے متعلق مختلف موضوعات کا احاطہ کرتا ہے جبکہ ساتواں اور آخری حصہ عکسی خطوط، اقبال کی یادگار تحریروں اور دیگر تحقیقی کاوشوں پر مبنی ہے۔
۲۰۰۶میں بادشاہ منیر بخاری کو خیابان کا مدیر بنایا گیا جنہوں نے خیابان کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے منظور کروایا اور اس کے لیے ائی ایس ایس این نمبر لے کر جدید تقاضوں کے مطابق اس کی اشاعت شروع کی اور خیابان کو ششماہی تحقیقی مجلہ بنا دیا ،ان کی کوششوں سے خیابان آئی ایس آئی انڈکس ہوا۔اور پھر خیابان کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ یہ اردو کا پہلا تحقیقی مجلہ بنا جو آن لائن ہے ،ان کی ادارت میں اب تک خیابان کے چھے شمارے چھپ چکے ہیں ۔

خیابان میں شامل تمام تحقیقی مضامین مجلس مشاورت / ایڈیٹورئیل بورڈ کے اراکین سے منظور کروائے جاتے ہیں۔

(ادارہ کا کسی بھی مضمون اور مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے)
مضامین، خطوط، اس پتے پر ارسال کریں۔
ڈاکٹر روبینہ شاہین ، مدیر خیابان/ صدر شعبہ اردو، شعبہ اردو، جامعہ پشاور، صوبہ سرحد، پاکستان
ای میل: khayaban.uop@gmail.com

(جملہ حقوق بحق خیابان محفوظ ہیں)

 

اوپر جائیں  |   پرنٹ کیجئےِ
انگریزی ورژن ای میل چیک کریں مرکزی صحفہ پرنٹ پسندیدہ سائٹ بنائیں رابطہ کیجئے www.shahzadahmad.com www.shahzadahmad.com